☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات ہاتھ یا سر سے سلام کا جواب دیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو حضرات ہاتھ یا سر سے سلام کا جواب دیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4838 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ عن أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا قَبْلَ أَنْ نَأْتِيَ أَرْضَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ , فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ , فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ وَقَدْ أَحْدَثَ أَنْ لَا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے پہلے ہم دورانِ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتے اور آپ ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔ جب ہم حبشہ سے واپس آئے تو میں نے دورانِ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے احکامات کو جب چاہتے ہیں لاگو فرماتے ہیں، اب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ تم نماز میں بات چیت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4882، ترقيم محمد عوامة 4838)
حدیث نمبر: 4839 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4883، ترقيم محمد عوامة 4839)
حدیث نمبر: 4840 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " السَّلَامُ عَلَى الْمُصَلِّي عَجْزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ نمازی کو سلام کرنا بےوقوفی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4884، ترقيم محمد عوامة 4840)
حدیث نمبر: 4841 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَوَكِيعٌ , عَنْ زَكَرِيَّا، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: " أَدْخُلُ عَلَى الْقَوْمِ وَهُمْ يُصَلُّونَ فُرَادَى أَأُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ، قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زکریا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کہ اگر میں کچھ لوگوں سے ملاقات کروں اور وہ اکیلے نماز پڑھ رہے ہوں تو کیا میں انہیں سلام کروں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4885، ترقيم محمد عوامة 4841)
حدیث نمبر: 4842 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَرُدُّ عَلَيْهِ فِي نَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر نمازی کو کوئی سلام کرے تو وہ اپنے دل میں جواب دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4886، ترقيم محمد عوامة 4842)
حدیث نمبر: 4843 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، قَالَ: " قُمْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي ذَرٍّ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَمَا رَدَّ عَلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو عامر کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو ذر کے پاس جا کر کھڑا ہوا، وہ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے انہیں سلام کیا لیکن انہوں نے میرے سلام کا جواب نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4887، ترقيم محمد عوامة 4843)
حدیث نمبر: 4844 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: " سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَشَارَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَنْهَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بسر بن سعید روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آدمی نے آپ کو سلام کیا، آپ نے اسے ہاتھ سے یوں اشارہ کیا جیسے اسے منع کررہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4888، ترقيم محمد عوامة 4844)
حدیث نمبر: 4845 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ نَخْرُجَ إِلَى النَّجَاشِيِّ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا , فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ، قَالَ:" إِنَّ فِي الصَّلَاةِ شُغْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نجاشی کے پاس جانے سے پہلے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا کرتے تھے اور آپ ہمیں سلام کا جواب دیتے تھے۔ جب ہم نجاشی کے پاس سے واپس آئے تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ نے سلام کا جواب نہ دیا اور نماز مکمل کرنے کے بعد فرمایا کہ نماز کی اپنی ایک مصروفیت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4889، ترقيم محمد عوامة 4845)