☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی جنگ وغیرہ میں مشغولیت کی وجہ سے کوئی نماز نہ پڑھ سکا تو بعد میں اسے کیسے پڑھے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کوئی آدمی جنگ وغیرہ میں مشغولیت کی وجہ سے کوئی نماز نہ پڑھ سکا تو بعد میں اسے کیسے پڑھے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4809 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: فِي " الْمُسَافِرُ إِذَا نَسِيَ صَلَاةَ السَّفَرِ فَذَكَرَهَا فِي الْحَضَرِ: صَلَّى صَلَاةَ السَّفَرِ وَإِذَا نَسِيَ صَلَاةً فِي الْحَضَرِ فَذَكَرَهَا فِي السَّفَرِ فَلْيُصَلِّ صَلَاةَ الْحَضَرِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی مسافر کو سفر میں کوئی نماز بھول گئی اور وہ اسے حضر میں یاد آئی تو وہ سفر کی نماز پڑھے گا اور اگر حضر میں کوئی نماز بھول گئی اور سفر میں یاد آئی تو وہ حضر کی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4852، ترقيم محمد عوامة 4809)
حدیث نمبر: 4810 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، وَعُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4853، ترقيم محمد عوامة 4810)
حدیث نمبر: 4811 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الْفَضْلِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ صَلَاةً فِي الْحَضَرِ فَذَكَرَهَا فِي السَّفَرِ صَلَّى صَلَاةَ الْحَضَرِ , وَإِذَا نَسِيَ صَلَاةً فِي السَّفَرِ فَذَكَرَهَا فِي الْحَضَرِ صَلَّى صَلَاةَ السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو حضر میں کوئی نماز بھول گئی اور سفر میں یاد آئی تو وہ حضر کی نماز پڑھے گا۔ اور اگر سفر میں کوئی نماز بھول گئی اور وہ اسے حضر میں یاد آئی تو وہ سفر کی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4854، ترقيم محمد عوامة 4811)
حدیث نمبر: 4812 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ، يَقُولُ: " يُصَلِّي الصَّلَاةَ الَّتِي نَسِيَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ وہ وہی نماز پڑھے گا جو اسے بھولی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4855، ترقيم محمد عوامة 4812)
حدیث نمبر: 4813 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ صَلَاةً فِي الْحَضَرِ فَذَكَرَهَا فِي السَّفَرِ صَلَّى أَرْبَعًا , وَإِذَا نَسِيَ صَلَاةً فِي السَّفَرِ فَذَكَرَهَا فِي الْحَضَرِ صَلَّى صَلَاةَ سَفَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حضر میں کوئی نماز پڑھنا بھول گیا اور اسے سفر میں یاد آیا تو وہ چار رکعات پڑھے گا۔ اور اگر سفر میں کوئی نماز پڑھنا بھول گیا اور اسے حضر میں یاد آیا تو سفر کی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4856، ترقيم محمد عوامة 4813)