☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يذكر صلاة عليه وهو في أخرى
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← سجود السهو والعمل في الصلاة← الرجل يذكر صلاة عليه وهو في أخرى
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 4792 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم عصر کی نماز پڑھ رہے ہو اور تمہیں یاد آجائے کہ ابھی تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو نماز توڑ دو اور پہلے ظہر کی نماز پڑھو پھر عصر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4833، ترقيم محمد عوامة 4792)
حديث رقم: 4793 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ نَسِيَ الظُّهْرَ ثُمَّ ذَكَرَهَا وَهُوَ فِي الْعَصْرِ، قَالَ:" يَنْصَرِفُ وَيُصَلِّي الظُّهْرَ ثُمَّ يُصَلِّي الْعَصْرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو ظہر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور اسے عصر کے وقت میں ظہر کی نماز یاد آئے تو وہ عصر کی نماز توڑ دے اور پہلے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4835، ترقيم محمد عوامة 4793)
حديث رقم: 4794 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ فِي حَدِيثِهِ: " وَإِنْ ذَكَرَهَا بَعْدَمَا صَلَّى الْعَصْرَ فَقَدْ مَضَتْ وَيُصَلِّي الظُّهْرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اپنی روایت میں فرماتے ہیں کہ اگر اسے عصر کی نماز پڑھنے کے بعد یاد آیا تو عصر کی نماز ہوگئی اب وہ ظہر کی نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4836، ترقيم محمد عوامة 4794)
حديث رقم: 4795 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إِذَا ذَكَرَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ انْصَرَفَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو عصر کی نماز میں یاد آئے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو اس نماز کو توڑ دے اور پہلے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4837، ترقيم محمد عوامة 4795)
حديث رقم: 4796 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنْ رَجُلٍ ذَكَرَ صَلَاةً وَهُوَ فِي صَلَاةٍ، قَالَا:" إِذَا ذَكَرَهَا قَبْلَ أَنْ يَتَشَهَّدَ أَوْ يَجْلِسَ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ تَرَكَ هَذِهِ وَعَادَ إِلَى تِلْكَ , فَإِنْ ذَكَرَهَا بَعْدَ ذَلِكَ اعْتَدَّ بِهَذِهِ وَعَادَ إِلَى تِلْكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک نماز پڑھ رہا ہو اور اسے دوسری نماز یاد آجائے۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ اگر اسے تشہد پڑھنے سے پہلے یا تشہد کی مقدار بیٹھنے سے پہلے یاد آئے تو وہ اس نماز کو چھوڑ دے اور پہلے اس نماز کو ادا کرے اور اگر تشہد کے بعد یاد آئے تو اس نماز کو شمار کرے اور دوسری نماز کی طرف لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4838، ترقيم محمد عوامة 4796)