☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص بغیر وضو کے لوگوں کو نماز پڑھا دے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کوئی شخص بغیر وضو کے لوگوں کو نماز پڑھا دے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4598 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ في الرَّجُلِ يَدْخُلُ مَعَ الْإِمَامِ وَقَدْ فَاتَهُ بَعْضُ الصَّلَاةِ قَالُوا:" يَصْنَعُ كَمَا يَصْنَعُ الْإِمَامُ فَإِذَا قَضَى الْإِمَامُ صَلَاتَهُ قَامَ فَقَضَى صَلَاتَهُ وَيَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر اس شخص کے بارے میں جو امام کے ساتھ نماز شروع کرے لیکن نماز کا کچھ حصہ اس سے چھوٹ جائے فرماتے ہیں کہ وہ اسی طرح کرے جس طرح امام کرتا ہے۔ جب امام اپنی نماز کو پورا کرے تو یہ اپنی نماز کے چھوٹے ہوئے حصے کو ادا کرے اور سہو کے دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4636، ترقيم محمد عوامة 4598)
حدیث نمبر: 4599 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " إِذَا فَاتَكَ التَّشَهُّدُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَلَا تَجْلِسْ فِي رَكْعَتِكَ لِلتَّشَهُّدِ , اقْتَدِ بِالْإِمَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب دو رکعتوں کے بعد کی تشہد تم سے رہ جائے تو اب اپنی رکعت میں تشہد پڑھنے نہ بیٹھ جاؤ بلکہ امام کی اقتداء کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4637، ترقيم محمد عوامة 4599)
حدیث نمبر: 4600 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي " الرَّجُلِ يَدْخُلُ فِي الصَّلَاةِ وَقَدْ سُبِقَ بِرَكْعَةٍ فَإِنَّهُ يَصْنَعُ كَمَا يَصْنَعُ الْإِمَامُ فَإِذَا سَلَّمَ قَامَ وَقَضَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو جماعت میں شروع سے شریک ہوا لیکن اس کی ایک رکعت رہ گئی فرماتے ہیں کہ وہ امام کی اقتداء کرتا رہے اور جب امام نماز سے فارغ ہو تو یہ کھڑا ہوکر اسے قضاء کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4638، ترقيم محمد عوامة 4600)
حدیث نمبر: 4601 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الرَّجُلِ يَدْخُلُ مَعَ الْإِمَامِ وَقَدْ سَبَقَهُ الْإِمَامُ بِرَكْعَةٍ وَقَدْ سَهَا الْإِمَامُ فَكَيْفَ يَصْنَعُ، فَقَالَ:" إِذَا دَخَلْتَ مَعَ الْإِمَامِ فَاصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن ابی عیزار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو امام کے ساتھ نماز میں شامل ہو، لیکن اس کی ایک رکعت چھوٹ جائے، اور اما م کو سہو ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب اما م کے ساتھ نماز میں شامل ہوا ہے تو وہی کرے جو امام کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4639، ترقيم محمد عوامة 4601)