☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی مقتدی کو سہو ہو جائے تو وہ سجدہ سہو نہیں کرے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← اگر کسی مقتدی کو سہو ہو جائے تو وہ سجدہ سہو نہیں کرے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: " أَوْهَمَ إِمَامٌ مِنْ أَئِمَّةِ الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ فَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ فَسَجَدَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَلَمْ يَسْجُدْ بَعْضُهُمْ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلْحَسَنِ فَلَمْ يَرَ عَلَيْهِمْ سُجُودًا , وَذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ سِيرِينَ فَاخْتَارَ صَنِيعَ الَّذِينَ سَجَدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جامع مسجد کے ایک امام کو نماز میں سہو ہوگیا، اس نے سجدۂ سہو نہ کیا۔ کچھ لوگوں نے سجدہ سہو کرلیا اور کچھ نے نہ کیا۔ یہ مسئلہ حضرت حسن کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ لوگوں پر اس صورت میں سجدہ کرنا واجب نہیں۔ حضرت ابن سیرین سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے ان لوگوں کے عمل کو راجح قرار دیا جنہوں نے سجدہ کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4590، ترقيم محمد عوامة 4555)
حدیث نمبر: 4556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب امام سجدۂ سہو نہ کرے تو لوگوں پر بھی واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4591، ترقيم محمد عوامة 4556)
حدیث نمبر: 4557 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ وَهْبِ بْنِ عَجْلَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَاسِمَ، وَسَالِمًا صَلَّيَا خَلْفَ الْإِمَامِ فَسَهَا فَلَمْ يَسْجُدْ فَلَمْ يَسْجُدَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وہیب بن عجلان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کود یکھا کہ انہوں نے ایک امام کے پیچھے نماز پڑھی، امام کو سہو ہوا لیکن اس نے سجدہ نہیں کیا توا ن دونوں حضرات نے بھی سجدہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4593، ترقيم محمد عوامة 4557)
حدیث نمبر: 4558 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ حَمَّادٌ: " إِذَا أَوْهَمَ الْإِمَامُ فَلَمْ يَسْجُدْ فَلَا تَسْجُدُوا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر امام کو وہم ہوجائے اور وہ سجدہ نہ کرے تو لوگ بھی سجدہ نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4594، ترقيم محمد عوامة 4558)
حدیث نمبر: 4559 مصنف ابن ابی شیبہ
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ عَطَاءٍ، قَالَا: " إِذَا لَمْ يَسْجُدِ الْإِمَامُ فَلَيْسَ عَلَيْهِمْ سَهْوٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا تو حضرت حکم نے فرمایا کہ لوگ سجدہ کریں گے اور حضرت حماد نے فرمایا کہ ان پر سجدہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4595، ترقيم محمد عوامة 4559)