☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا سجود سہو میں سہو ہوتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← کیا سجود سہو میں سہو ہوتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4501 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، هِشَامٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَمَا سَلَّمَ وَكَبَّرَ فَسَجَدَ وَكَبَّرَ وَهُوَ جَالِسٌ , ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ ثُمَّ سَجَدَ وَكَبَّرَ , ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے اور تکبیر کہنے کے بعد کئے۔ آپ نے سجدہ کیا اور پھر تکبیر کہی۔ پھر سر اٹھایا پھر تکبیر کہی۔ پھر سجدہ کیا پھر تکبیر کہی۔ پھر سر اٹھایا اور پھر تکبیر کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4534، ترقيم محمد عوامة 4501)
حدیث نمبر: 4502 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٍ ، وَعَمَّارٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سَعْدٍ ، وَعَمَّارٍ أَنَّهُمَا " صَلَّيَا ثَلَاثًا فَقِيلَ لَهُمَا فَقَضَيَا الَّتِي بَقِيَتْ عَلَيْهِمَا , ثُمَّ سَلَّمَا ثُمَّ كَبَّرَا ثُمَّ سَجَدَا ثُمَّ كَبَّرَا ثُمَّ رَفَعَا , ثُمَّ كَبَّرَا وَسَجَدَا ثُمَّ كَبَّرَا وَرَفَعَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعد اور حضرت عمار نے تین رکعت نماز پڑھ لی، جب انہیں بتایا گیا تو انہوں نے باقی نماز ادا کر کے سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور سر اٹھایا، پھر تکبیرکہی اور سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور سرا ٹھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4535، ترقيم محمد عوامة 4502)
حدیث نمبر: 4503 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سَجَدَهُمَا بِتَكْبِيرَةٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے تکبیر کہہ کر سجودِ سہو کو ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4536، ترقيم محمد عوامة 4503)