☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ سلام پھیرنے سے پہلے سجود سہو کرو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ سلام پھیرنے سے پہلے سجود سہو کرو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4482 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، الْأَعْرَجِ ، ابْنِ بُحَيْنَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً، نَظَنُّ أَنَّهَا الْعَصْرُ، فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ قَامَ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ، فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بحینہ کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھائی، ہمارے خیال میں وہ عصر کی نماز تھی۔ تیسری رکعت میں بیٹھنے سے پہلے آپ کھڑے ہوگئے۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4515، ترقيم محمد عوامة 4482)
حدیث نمبر: 4483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، وَالزُّهْرِيِّ , قَالَا: " سَجْدَتَانِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4516، ترقيم محمد عوامة 4483)