☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4398 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدَ، وَمَسْرُوقًا، وَعَمْرَو بْنَ شُرَحْبِيلَ كَانُوا يَقُولُونَ: " إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ أَجْزَأَكَ أَنْ تَرْكَعَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ، حضرت اسود، حضرت مسروق اور حضرت عمرو بن شرحبیل فرمایا کرتے تھے کہ اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو رکوع کرنا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4427، ترقيم محمد عوامة 4398)
حدیث نمبر: 4399 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ فِي آخِرِ السُّورَةِ سَجْدَةٌ أَجْزَأَكَ أَنْ تَرْكَعَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو تمہارے لئے رکوع کرنا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4428، ترقيم محمد عوامة 4399)
حدیث نمبر: 4400 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ" تنزيل" السَّجْدَةَ فَيَرْكَعُ بِالسَّجْدَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس عشاء کی نماز میں سورة تنزیل السجدہ پڑھتے اور سجدے کی جگہ رکوع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4429، ترقيم محمد عوامة 4400)
حدیث نمبر: 4401 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَقْرَأُ بِالسَّجْدَةِ فَتَكُونُ فِي آخِرِ السُّورَةِ، فَقَالَ:" إِنْ هُوَ سَجَدَ بِهَا قَامَ فَقَرَأَ بَعْدَهَا، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يَرْكَعَ بِهَا رَكَعَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص ایسی سورت پڑھے جس کے آخر میں سجدۂ تلاوت ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر چاہے تو سجدہ کرے اور کھڑا ہوکر اس کے بعد کی قراءت کرے اور اگر چاہے تو رکوع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4430، ترقيم محمد عوامة 4401)
حدیث نمبر: 4402 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ السَّجْدَةَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَا بَعْدَهَا ثُمَّ يَرْكَعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد سورة بنی اسرائیل کی آیت سجدہ اور اس کے بعد کا کچھ حصہ پڑھا کرتے تھے اور پھر رکوع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4431، ترقيم محمد عوامة 4402)
حدیث نمبر: 4403 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: " إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَإِنْ شِئْتَ فَارْكَعْ , وَإِنْ شِئْتَ فَاسْجُدْ فَإِنَّ الرَّكْعَةَ مَعَ السَّجْدَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ اگر سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو اگر تم چاہو تو رکوع کرلو اور اگر چاہو تو سجدہ کرلو۔ کیونکہ رکوع سجدے کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4432، ترقيم محمد عوامة 4403)
حدیث نمبر: 4404 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَوَكِيعٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ عَنِ السُّورَةِ تَكُونُ فِي آخِرِهَا سَجْدَةٌ أَيَرْكَعُ أَوْ يَسْجُدُ، قَالَ:" إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ السَّجْدَةِ إِلَّا الرُّكُوعُ فَهُوَ قَرِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عبد اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آیتِ سجدہ سورت کے آخر میں ہو تو وہ رکوع کرے گا یا سجدہ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تمہارے اور سجدے کے درمیان صرف رکوع ہے تو رکوع زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4433، ترقيم محمد عوامة 4404)