☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت آیت سجدہ پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی مرد ہو تو سجدے کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر کوئی عورت آیت سجدہ پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی مرد ہو تو سجدے کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ فِي الْمَرْأَةِ تَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَمَعَهَا رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ، قَالَ:" يَسْجُدُونَ قَبْلَهَا، وَلَا يَأْتَمُّونَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت آیت سجدہ پڑھے اور اس کے پاس ایک یا زیادہ مرد ہوں تو وہ اس سے پہلے سجدہ کرلیں اس کی اتباع نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4423، ترقيم محمد عوامة 4394)
حدیث نمبر: 4395 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَقْرَأُ السَّجْدَةَ، فَقَالَ:" هِيَ إِمَامُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو ہمارے لئے کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہاری امام ہے۔ یعنی تم بھی سجدہ کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4424، ترقيم محمد عوامة 4395)