☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور سجدہ کئے بغیر گذر جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← جن حضرات نے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور سجدہ کئے بغیر گذر جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4384 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِشَيْخَيْنِ فَقَرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ الْقُرْآنَ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِمَا فَإِذَا أَحَدُهُمَا قَيْسُ بْنُ سَكَنٍ الْأَسَدِيُّ، وَإِذَا الْآخَرُ يَقْرَأُ سُورَةَ مَرْيَمَ فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ، قَالَ لَهُ قَيْسُ بْنُ سَكَنٍ: دَعْهَا فَإِنَّا نَكْرَهُ أَنْ يَرَانَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ فَتَرَكَهَا وَقَرَأَ مَا بَعْدَهَا، قَالَ قَيْسٌ:" وَاللَّهِ مَا صَرَفَنَا عَنْهَا إِلَّا الشَّيْطَانُ اقْرَأْهَا" , فَقَرَأَهَا فَسَجَدَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوا تو دو بوڑھے آدمی بیٹھے تھے، جن میں سے ایک دوسرے کو قرآن مجید پڑھا رہا تھا۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا۔ ان میں سے ایک حضرت قیس بن سکن اسدی تھے، دوسرے آدمی ان سے سورة مریم پڑھ رہے تھے۔ جب وہ آیت سجدہ پر پہنچے تو قیس بن سکن نے کہا کہ اسے چھوڑ دو، ہم اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ مسجد والے ہمیں دیکھیں۔ انہوں نے اسے چھوڑ دیا اور اس کے بعد والا حصہ پڑھا۔ پھر حضرت قیس نے فرمایا کہ خدا کی قسم! اس آیت کے چھوڑنے پر ہمیں شیطان نے ابھارا تھا۔ اسے پڑھو۔ چناچہ انہوں نے پڑھا اور پڑھ کر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4413، ترقيم محمد عوامة 4384)
حدیث نمبر: 4385 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ إِذَا أَتَوْا عَلَى السَّجْدَةِ أَنْ يُجَاوِزُوهَا حَتَّى يَسْجُدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ آیت سجدہ سے بغیر سجدہ کئے گذر جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4414، ترقيم محمد عوامة 4385)
حدیث نمبر: 4386 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ:" لَا يَنْبَغِي لَهُ أَنَّ يَمُرَّ بِهَا فَيَتْرُكُهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اس کو چھوڑ کر گذرنا مناسب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4415، ترقيم محمد عوامة 4386)
حدیث نمبر: 4387 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: لَا يَنْبَغِي لَهُ إِذَا مَرَّ بِهَا أَنْ يَتْرُكَهَا وَلَكِنْ يَسْجُدُ بِهَا، وَإِنْ شَاءَ رَكَعَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آیت سجدہ کو چھوڑ کر گذرنا درست نہیں۔ البتہ اگر چاہے تو اسے پڑھ کر سجدہ کرے اور اگر چاہے تورکوع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4416، ترقيم محمد عوامة 4387)