☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ نہ کرے اور وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ نہ کرے اور وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، أَنَّ قَاصًّا كَانَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْفَجْرِ فَيَسْجُدُ فَنَهَاهُ ابْنُ عُمَرَ فَأَبَى أَنْ يَنْتَهِيَ فَحَصَبَهُ، وَقَالَ:" إِنَّهُمْ لَا يَعْقِلُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مقسم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرتا اور سجدہ کیا کرتا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے ایسے کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے جھڑکا اور کہا کہ یہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4398، ترقيم محمد عوامة 4369)
حدیث نمبر: 4370 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، قَالَ:" كُنْتُ أَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْفَجْرِ فَأَسْجُدُ فَأَرْسَلَ إِلَيَّ ابْنُ عُمَرَ فَنَهَانِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو تمیمہ ہجیمی فرماتے ہیں کہ میں فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرکے سجدہ کیا کرتا تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پیغام بھیج کر مجھے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4399، ترقيم محمد عوامة 4370)
حدیث نمبر: 4371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ " يَقْرَأُ بَعْدَ الْغَدَاةِ فَيَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فَيُجَاوِزُهَا فَإِذَا حَلَّتِ الصَّلَاةُ قَرَأَهَا وَسَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن ابی الحسن فجر کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرتے، جب کوئی آیت ِ سجدہ آتی تو اس سے گذر جاتے۔ جب نماز پڑھ لیتے تو اس آیت کو پڑھ کر سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4400، ترقيم محمد عوامة 4371)
حدیث نمبر: 4372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ " قَرَأَ سَجْدَةً بَعْدَ الْعَصْرِ فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ قَرَأَهَا ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مبارک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ انہوں نے عصر کے بعد آیت سجدہ پڑھی اور جب سورج غروب ہوگیا تو اسے پڑھ کر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4401، ترقيم محمد عوامة 4372)
حدیث نمبر: 4373 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَنَا ثَابِتٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ كَانَ يُحَدِّثُ " فَإِذَا بَزَغَتِ الشَّمْسُ قَرَأَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب بیان تلاوت کیا کرتے تھے، جب سورج غروب ہوجاتا تو آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4402، ترقيم محمد عوامة 4373)
حدیث نمبر: 4374 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ كَانَ " يَكْرَهُ الصَّلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَكَانَ أَهْلُ الشَّامِ يَقْرَءُونَ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ , فَكَانَ أَبُو أُمَامَةَ إِذَا رَأَى أَنَّهُمْ يَقْرَءُونَ سُورَةً فِيهَا سَجْدَةٌ بَعْدَ الْعَصْرِ لَمْ يَجْلِسْ مَعَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو امامہ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک اور فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ اہلِ شام عصر کے بعد آیت سجدہ پڑھتے۔ ابو امامہ اگر ان میں سے کسی کو عصر کے بعد کوئی ایسی سورت پڑھتے ہوئے دیکھتے جس میں سجدہ تلاوت ہوتا تو ان کے ساتھ نہیں بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4403، ترقيم محمد عوامة 4374)
حدیث نمبر: 4375 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ قَاصًّا يَقْرَأُ السَّجْدَةَ قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ الصَّلَاةُ فَسَجَدَ الْقَاصُّ وَمَنْ مَعَهُ فَأَخَذَ ابْنُ عُمَرَ بِيَدَيَّ فَلَمَّا أَضْحَى، قَالَ لِي:" يَا نَافِعُ , اسْجُدْ بِنَا السَّجْدَةَ الَّتِي سَجَدَهَا الْقَوْمُ فِي غَيْرِ حِينِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو نماز کے حلال ہونے سے پہلے آیت سجدہ کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔ اس پر اس نے بھی سجدہ کیا اور اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ حضرت عمر نے میرا ہاتھ پکڑا، جب چاشت کا وقت ہو اتو انہوں نے فرمایا اے نافع! آؤ وہ سجدہ کریں جو ان لوگوں نے بےوقت کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4404، ترقيم محمد عوامة 4375)