☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی قبلے سے رخ ہٹا کر آیت سجدہ کی تلاوت کر رہا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر کوئی آدمی قبلے سے رخ ہٹا کر آیت سجدہ کی تلاوت کر رہا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 4359 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الرَّجُلِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ أَيَسْجُدُ، قَالَ:" نَعَمْ، لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے بارے میں جو قبلے سے رخ ہٹا کر آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ کرے گا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4386، ترقيم محمد عوامة 4359)
حدیث نمبر: 4360 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" كَانَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ وَهُوَ يَمْشِي فَيُومِئُ بِرَأْسِهِ ثُمَّ يُسَلِّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن چلتے ہوئے قبلے کے علاوہ کسی طرف رخ کرکے آیت سجدہ پڑھتے تھے اور پھر سر سے اشارہ کرکے سلام پھیر لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4387، ترقيم محمد عوامة 4360)
حدیث نمبر: 4361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَقَرَأَ السَّجْدَةَ الَّتِي فِي" ص" فَسَجَدَ عَلَى حَرْفِ أُسْطُوَانَةٍ ثُمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ:" تَوَجَّهُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حسین کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے ایک ستون کے پاس کھڑے ہوکر سورة ص کی آیت سجدہ پڑھی پھر لوگوں سے فرمایا کہ قبلے کی طرف رخ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4388، ترقيم محمد عوامة 4361)
حدیث نمبر: 4362 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ بِهَا وَهُوَ جَالِسٌ فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَيَسْجُدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبد الرحمن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھے تو اسے چاہئے کہ قبلہ رخ ہو کر سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4389، ترقيم محمد عوامة 4362)