☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر حائضہ آیت سجدہ کو سنے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر حائضہ آیت سجدہ کو سنے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 4347 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ، قَالَ:" لَا تَسْجُدُ هِيَ تَدَعُ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنَ السَّجْدَةِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ اگر حائضہ آیت سجدہ کو سنے تو وہ سجدہ نہیں کرے گی، کیونکہ وہ سجدے سے زیادہ اہم چیز فرض نماز کو چھوڑ رہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4374، ترقيم محمد عوامة 4347)
حدیث نمبر: 4348 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، وَإِبْرَاهِيمَ عَنِ الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ، فَقَالَا:" لَيْسَ عَلَيْهَا سُجُودٌ , الصَّلَاةُ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ کرے گی یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پر سجدۂ تلاوت لازم نہیں۔ نماز جو اسے معاف ہے ان سجدوں سے زیادہ اہم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4375، ترقيم محمد عوامة 4348)
حدیث نمبر: 4349 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَرَأَيْتَ إِنْ مَرَّتْ حَائِضٌ بِقَوْمٍ يَقْرَءُونَ الْمُصْحَفَ فَسَجَدُوا , تَسْجُدُ مَعَهُمْ؟ قَالَ:" لَا، قَدْ مُنِعَتْ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ اگر کوئی حائضہ عورت کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گذرے جو قرآن مجید کی تلاوت کررہے ہیں، اگر وہ لوگ سجدۂ تلاوت کریں تو کیا یہ ان کے ساتھ سجدہ کرے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، اسے ان سجدوں سے زیادہ بہترچیز فرض نماز سے بھی روک دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4376، ترقيم محمد عوامة 4349)
حدیث نمبر: 4350 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: " إِذَا سَمِعَتِ الْحَائِضُ السَّجْدَةَ فَلَا تَسْجُدُ، هِيَ تَدَعُ أَوْجَبَ مِنْ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ضحی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حائضہ عور ت سجدۂ تلاوت والی آیت سنے تو سجدہ نہیں کرے گی، وہ اس سے زیادہ ضروری چیز کو چھوڑ رہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4377، ترقيم محمد عوامة 4350)
حدیث نمبر: 4351 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ يَسْمَعَانِ السَّجْدَةَ، فَقَالَ:" لَا يَسْجُدَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر جنبی یا حائضہ آیتِ سجدہ سنیں تو سجدہ نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4378، ترقيم محمد عوامة 4351)
حدیث نمبر: 4352 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبَانٍ الْعَطَّارِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ: " تُومِئُ بِرَأْسِهَا إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ آیتِ سجدہ سنے تو سر کو تھوڑا سا جھکا کر اشارہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4379، ترقيم محمد عوامة 4352)
حدیث نمبر: 4353 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " تُومِئُ بِرَأْسِهَا، وَتَقُولُ: اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ حائضہ عورت سر کو تھوڑا سا جھکا کر اشارہ کرلے اور کہے ”اے اللہ! میں تیرے لئے سجدہ کرتی ہوں“ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4380، ترقيم محمد عوامة 4353)