☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر جنبی آیت سجدہ سنے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر جنبی آیت سجدہ سنے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4345 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْجُنُبِ إِذَا سَمِعَ السَّجْدَةَ:" يَغْتَسِلُ ثُمَّ يَقْرَؤُهَا فَيَسْجُدُ بِهَا، وَإِنْ كَانَ لَا يُحْسِنُهَا قَرَأَ غَيْرَهَا ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ اگر جنبی آیت سجدہ سنے تو غسل کرے اور اس آیت کو پڑھ کر سجدہ کرے۔ اور اگر خود ٹھیک طرح سے نہ پڑھ سکتا ہو تو کوئی دوسری آیت پڑھے اور سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4371، ترقيم محمد عوامة 4345)
حدیث نمبر: 4346 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر جنبی آیت سجدہ کو سنے تو غسل کرکے سجدہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4372، ترقيم محمد عوامة 4346)