☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقرأ السجدة على الدابة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← باب سجود التلاوة← في الرجل يقرأ السجدة على الدابة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 4234 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ , عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وَبْرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ وَأَنَا مُقْبِلٌ مِنَ الْمَدِينَةِ عَنْ رَجُلٍ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى الدَّابَّةِ، قَالَ:" يُومِئُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ مدینہ سے آتے ہوئے میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اشارے سے جھک جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4258، ترقيم محمد عوامة 4234)
Hadith No.: 4235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى دَابَّةٍ، قَالَ:" يُومِئُ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ جس طرف بھی اس کا منہ ہو وہ سر کو جھکا کر اشارہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4259، ترقيم محمد عوامة 4235)
Hadith No.: 4236 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بَيْنَ الْكُوفَةِ وَالْحِيرَةِ فَقَرَأَ السَّجْدَةَ فَذَهَبْتُ أنزل لِأَسْجُدَ، فَقَالَ: يُجْزِئُكَ أَنْ تُومِئَ بِرَأْسِكَ، قَالَ: وَأَوْمَأَ بِرَأْسِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں ابو عبیدہ کے ساتھ کوفہ اور حیرہ کے درمیان چل رہا تھا۔ انہوں نے آیت سجدہ کی تلاوت کی تو میں اپنی سواری سے اتر کر سجدہ کرنے لگا۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے سر سے اشارہ کرنا ہی کافی ہے۔ خود بھی انہوں نے سر سے جھکنے کا اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4260، ترقيم محمد عوامة 4236)
Hadith No.: 4237 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ:" أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَيُومِئُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سر سے جھکنے کا اشارہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4261، ترقيم محمد عوامة 4237)
Hadith No.: 4238 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ:" كَانَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَيُومِئُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید جب سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سر سے جھکنے کا اشارہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4262، ترقيم محمد عوامة 4238)
Hadith No.: 4239 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَيُومِئُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر جب سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سر سے جھکنے کا اشارہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4263، ترقيم محمد عوامة 4239)
Hadith No.: 4240 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى دَابَّتِهِ، قَالَ: يُومِئُ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ وہ سر سے جھکنے کا اشارہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4264، ترقيم محمد عوامة 4240)
Hadith No.: 4241 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ شِبَاكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: إِذَا قَرَأَ السَّجْدَةَ وَهُوَ عَلَى دَابَّتِهِ أَوْمَأَ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم جب سواری پر آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سر سے جھکنے کا اشارہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4265، ترقيم محمد عوامة 4241)
Hadith No.: 4242 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , أَنَّ إِبْرَاهِيمَ سَأَلَ عَلْقَمَةَ: " أَيَنْزِلُ عَنْ دَابَّتِهِ لِلسَّجْدَةِ , فَأَمَرَهُ أَنْ لَا يَنْزِلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے حضرت علقمہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص سواری پر آیت سجدہ پڑھے تو کیا سجدہ کرنے کے لئے نیچے اترے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں بلکہ اترے بغیر سر سے اشارہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4266، ترقيم محمد عوامة 4242)