☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ , قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ اخْتِصَارَ السُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ ا سلاف سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4250، ترقيم محمد عوامة 4226)
حدیث نمبر: 4227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , وَابْنُ فُضَيْلٍ , عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ اخْتِصَارَ السُّجُودِ وَكَانُوا يَكْرَهُونَ إِذَا أَتَوْا عَلَى السَّجْدَةِ أَنْ يُجَاوِزُوهَا حَتَّى يَسْجُدُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اسلاف سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ اور وہ اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کسی آیت سجدہ کو پڑھ کر بغیر سجدہ کئے گذر جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4251، ترقيم محمد عوامة 4227)
حدیث نمبر: 4228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " ثَلَاثٌ مِمَّا أَحْدَثَ النَّاسُ: اخْتِصَارُ السُّجُودِ، وَرَفْعُ الْأَيْدِي فِي الدُّعَاءِ"، قَالَ هُشَيْمٌ: وَنَسِيتُ الثَّالِثَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ لوگوں میں تین بدعتیں پیدا ہوگئی ہیں: سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا، دعا میں ہاتھ کو اٹھانا۔ راوی ہثیم کہتے ہیں کہ تیسری بات میں بھول گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4252، ترقيم محمد عوامة 4228)
حدیث نمبر: 4229 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قُرَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ عَنِ اخْتِصَارِ السُّجُودِ فَكَرِهَهُ وَعَبَسَ وَجْهُهُ، وَقَالَ:" لَا أَدْرِي مَا هَذَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن قریر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اسے مکروہ خیال کیا اور اپنے چہرے پر تیوری چڑھائی اور فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیا حرکت ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4253، ترقيم محمد عوامة 4229)
حدیث نمبر: 4230 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" هُوَ مِمَّا أَحْدَثَ النَّاسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا لوگوں کا ایجاد کردہ طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4254، ترقيم محمد عوامة 4230)
حدیث نمبر: 4231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ تُخْتَصَرَ السَّجْدَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑاجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4255، ترقيم محمد عوامة 4231)
حدیث نمبر: 4232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَخْتَصِرَ سُجُودَ الْقُرْآنِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4256، ترقيم محمد عوامة 4232)
حدیث نمبر: 4233 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ:" هُوَ مِمَّا أَحْدَثَ النَّاسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب فرماتے ہیں کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا لوگوں کا ایجاد کردہ طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4257، ترقيم محمد عوامة 4233)