☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر کوئی آدمی چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 4213 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَّمِيِّ، قَالَ:" كُنَّا نَقْرَأُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَنَحْنُ نَمْشِي فَإِذَا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ كَبَّرَ وَأَوْمَأَ وَسَلَّمَ وَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ ہم چلتے ہوئے حضرت ابو عبد الرحمن سے پڑھا کرتے تھے۔ جب وہ کوئی آیتِ سجدہ پڑھتے تو اللہ اکبر کہہ کر اشارے کے ساتھ جھکتے اور سلام پھیرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4236، ترقيم محمد عوامة 4213)
حدیث نمبر: 4214 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ كَانُوا " يَقْرَءُونَ السَّجْدَةَ وَهُمْ يَمْشُونَ فَيُومِئُونَ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد اگر چلتے ہوئے آیتِ سجدہ پڑھتے تو اشارے سے جھک جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4237، ترقيم محمد عوامة 4214)
حدیث نمبر: 4215 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ: أَنَّهُ كَانَ يَقْرَؤُهَا وَهُوَ يَمْشِي، فَيُومِئُ إِيمَاءً.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود اگر چلتے ہوئے آیتِ سجدہ پڑھتے تو اشارے سے جھک جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4238، ترقيم محمد عوامة 4215)
حدیث نمبر: 4216 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ" أَنَّهُ كَانَ يُومِئُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اگر چلتے ہوئے آیتِ سجدہ پڑھتے تو اشارے سے جھک جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4239، ترقيم محمد عوامة 4216)
حدیث نمبر: 4217 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ: سَأَلْتُ كُرْدُوسًا عَنِ السَّجْدَةِ يَقْرَؤُهَا الرَّجُلُ وَهُوَ يَمْشِي، قَالَ:" يُومِئُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث کہتے ہیں کہ میں نے کردوس سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اشارے سے جھک جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4240، ترقيم محمد عوامة 4217)
حدیث نمبر: 4218 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ أَنَّهُ ذَكَرَ الْإِيمَاءَ , وَذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ قَرَأَهَا فِي مَسِيرٍ لَهُ فَأَوْمَأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن قعقاع فرماتے ہیں کہ ابو زرعہ بن عمرو بن جریر نے آیت سجدہ پڑھنے پر جھکنے کا ذکر کیا تو میں نے انہیں بتایا کہ حضرت ابراہیم نے ایک مرتبہ چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھی تو اشارے سے جھک گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4241، ترقيم محمد عوامة 4218)
حدیث نمبر: 4219 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: " كُنْتُ أَعْرِضُ عَلَى أُبَيٍّ وَيَعْرِضُ عَلَيَّ فِي الطَّرِيقِ فَيَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فَيَسْجُدُ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ بعض اوقات کسی راستے میں میں اور میرے والد اکٹھے ہوتے، اگر کبھی وہ آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرتے۔ میں ان سے پوچھتا کیا آپ راستے میں سجدہ کرتے ہیں؟ وہ فرماتے ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4242، ترقيم محمد عوامة 4219)
حدیث نمبر: 4220 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي الْعَالِيَةِ: إِنِّي أَجِدُ فِي سِكَّةٍ ضَيِّقَةٍ فَأَسْمَعُ الْقَارِئَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ فَأَسْجُدُ عَلَى الطَّرِيقِ؟ قَالَ:" نَعَمِ اسْجُدْ عَلَى الطَّرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن انس کہتے ہیں کہ میں نے ابو عالیہ سے پوچھا کہ میں بعض اوقات کسی تنگ گلی سے گذروں اور کسی قرآن پڑھنے والے کو آیت سجدہ کی تلاوت کرتے سنوں تو کیا میں راستے میں سجدہ کرلوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں، راستہ میں سجدہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4243، ترقيم محمد عوامة 4220)
حدیث نمبر: 4221 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ " يَقْرَأُ وَهُوَ يَمْشِي فَيَأْتِي السَّجْدَةَ فَيَتَنَحَّى فَيَسْجُدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر حضرت ابن مسعود چلتے ہوئی کبھی تلاوت کررہے ہوتے اور آیت سجدہ آجاتی تو ایک طرف ہوکر سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4244، ترقيم محمد عوامة 4221)
حدیث نمبر: 4222 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: " إِذَا قَرَأْتَ السَّجْدَةَ وَأَنْتَ تَمْشِي فَضَعْ جَبْهَتَكَ عَلَى أَوَّلِ حَائِطٍ تَلْقَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ جب تم چلتے ہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کرو تو جو پہلی دیوار آئے اس پر اپنی پیشانی لگا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4245، ترقيم محمد عوامة 4222)