☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر امام کے ساتھ ایک ہی آدمی ہو تو نماز کیسے پڑھیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اگر امام کے ساتھ ایک ہی آدمی ہو تو نماز کیسے پڑھیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4148 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، وَالْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كُنْتُ أَقُومُ خَلْفَ الْأَسْوَدِ حَتَّى يَنْزِلَ الْمُؤَذِّنُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسود کے پیچھے کھڑا ہوتا تھا یہاں تک کہ مؤذن اذان دے کر نیچے اتر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4170، ترقيم محمد عوامة 4148)
حدیث نمبر: 4149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَقُومُ خَلْفَ الْإِمَامِ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّكْعَةِ، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ وَإِلَّا قَامَ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رکوع تک امام کے پیچھے کھڑا رہے، اگر کوئی آجائے تو ٹھیک، بصورتِ دیگر امام کے دائیں جانب کھڑا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4171، ترقيم محمد عوامة 4149)
حدیث نمبر: 4150 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَقُومُ خَلْفَ عَلْقَمَةَ حَتَّى يَدْخُلَ دَاخِلٌ أَوْ يَنْزِلَ مُؤَذِّنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ کے پیچھے کھڑا رہتا یہاں تک کہ کوئی مسجد میں داخل ہوجاتا یا موذن اتر آتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4172، ترقيم محمد عوامة 4150)