☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قالین اور دریوں پر نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← قالین اور دریوں پر نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 4065 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، شُعْبَةَ ، أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَالِطُنَا، فَيَقُولُ لِأَخٍ لِي:" يَا أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ"، قَالَ: وَنَضَحَ بِسَاطًا لَنَا فَصَلَّى عَلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ساتھ دل لگی کی باتیں کیا کرتے تھے، ایک دن آپ نے میرے بھائی سے فرمایا ”اے ابو عمیر! تمہارے نغیر (پرندہ) کا کیا ہوا؟“ پھر آپ نے ایک دری بچھائی اور اس پر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4087، ترقيم محمد عوامة 4065)
حدیث نمبر: 4066 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، زَمْعَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَسَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ زَمْعَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَسَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ ، قَالَ أَحَدُهُمَا: عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى بِسَاطٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دری پر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4088، ترقيم محمد عوامة 4066)
حدیث نمبر: 4067 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ، عَنْ خُلَيْدٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: " مَا أُبَالِي لَوْ صَلَّيْتُ عَلَى سِتِّ طَنَافِسَ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات میں کوئی حرج نظر نہیں آتا کہ میں اوپر نیچے بچھے چھ قالینوں پر نماز پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4089، ترقيم محمد عوامة 4067)
حدیث نمبر: 4068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى طُنْفُسَةٍ قَدْ طَبَّقَتِ الْبَيْتَ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں ایک ایسے قالین پر مغرب کی نماز پڑھائی جو پورے کمرے میں بچھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4090، ترقيم محمد عوامة 4068)
حدیث نمبر: 4069 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، قَالَ: شَهِدْتُ مُحِلًّا يَقُولُ لِإِبْرَاهِيمَ: إِنِّي رَأَيْتُ أَبَا وَائِلٍ يُصَلِّي عَلَى طُنْفُسَةٍ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: كَانَ أَبُو وَائِلٍ خَيْرًا مِنِّي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت محل حضرت ابراہیم سے کہہ رہے تھے کہ میں نے ابو وائل کو ایک قالین پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ ابو وائل مجھ سے بہتر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4091، ترقيم محمد عوامة 4069)
حدیث نمبر: 4070 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ يُصَلِّي عَلَى عَبْقَرِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو ایک اعلیٰ درجے کے قالین پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4092، ترقيم محمد عوامة 4070)
حدیث نمبر: 4071 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ عَطَاءً " يُصَلِّي عَلَى بِسَاطٍ أَبْيَضَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَلَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّوَافِ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو مسجد حرام میں ایک سفید دری پر نماز پڑھتے دیکھا ہے اس وقت ان کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4093، ترقيم محمد عوامة 4071)
حدیث نمبر: 4072 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ عَلَى الطُّنْفُسَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قالین پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4094، ترقيم محمد عوامة 4072)
حدیث نمبر: 4073 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبِي سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُصَلِّي عَلَى بِسَاطٍ يَسْجُدُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت سعید بن جبیر کو ایک دری پر نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ اسی پر سجدہ بھی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4095، ترقيم محمد عوامة 4073)
حدیث نمبر: 4074 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " إِذَا صَلَّى عَلَى شَيْءٍ يَسْجُدُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی چیز پر نماز پڑھتے تو سجدہ بھی اسی پر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4096، ترقيم محمد عوامة 4074)
حدیث نمبر: 4075 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ بَكْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ، يَقُولُ:" إِنَّ قَيْسَ بْنَ عُبَادٍ الْقَيْسِيَّ صَلَّى عَلَى لِبْدِ دَابَّتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ مزنی کہتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد قیسی نے اپنی سواری پر بچھائے جانے والے گدے پر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4097، ترقيم محمد عوامة 4075)
حدیث نمبر: 4076 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مَرَّةً الْهَمْدَانِيَّ يُصَلِّي عَلَى لِبْدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے مرہ ہمدانی کو سواری پر بچھائے جانے والے گدے پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4098، ترقيم محمد عوامة 4076)
حدیث نمبر: 4077 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يُصَلِّي عَلَى طُنْفُسَةٍ قَدَمَاهُ وَرُكْبَتَاهُ عَلَيْهَا، وَيَدَاهُ وَوَجْهُهُ عَلَى الْأَرْضِ أَوْ عَلَى بُورِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن ایک قالین پر اس طرح نماز پڑھتے تھے کہ ان کے پاؤں اور ان کے گھٹنے قالین پر اور ان کے ہاتھ اور چہرہ زمین پر یا کسی چٹائی پر ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4099، ترقيم محمد عوامة 4077)
حدیث نمبر: 4078 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْ رَأَى إِبْرَاهِيمَ وَالْحَسَنَ " يُصَلِّيَانِ عَلَى بِسَاطٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت حسن ایسی دری پر نماز پڑھا کرتے تھے جس میں یعنی اندر کی جانب میں تصویریں ہوا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4100، ترقيم محمد عوامة 4078)