☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو تو اس حال میں نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اگر کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو تو اس حال میں نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3992 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ، أَنَّ عُمَرَ " غَسَلَ مَا رَأَى فِي ثَوْبِهِ وَنَضَحَ مَا لَمْ يَرَ وَأَعَادَ بَعْدَمَا ارْتَفَعَ الضُّحَى مُتَمَكِّنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیید بن صلت کہتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے کپڑوں پر اگر منی کا کوئی نشان دیکھتے تو اسے دھو دیتے اور اگر نشان نظر نہ آتا تو اس پر پانی چھڑ ک دیتے اور چاشت کے وقت نماز کا اعادہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4014، ترقيم محمد عوامة 3992)
حدیث نمبر: 3993 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عُمَرَ " صَلَّى صَلَاةَ الْغَدَاةِ ثُمَّ غَدَا إِلَى أَرْضٍ لَهُ بِالْجُرْفِ فَوَجَدَ فِي ثَوْبِهِ احْتِلَامًا، قَالَ: فَغَسَلَ الِاحْتِلَامَ وَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَعَادَ صَلَاةَ الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی نماز پڑھی، پھر مقام جرف میں اپنی ایک زمین کی طرف گئے، وہاں انہوں نے اپنے کپڑوں پر احتلام کانشان دیکھا تو غسل کیا اور فجر کی نماز کا اعادہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4015، ترقيم محمد عوامة 3993)
حدیث نمبر: 3994 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَفْلَحَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " صَلَّيْتُ وَفِي ثَوْبِي جَنَابَةٌ، فَأَمَرَنِي ابْنُ عُمَرَ فَأَعَدْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے اس حال میں نماز پڑھ لی تھی کہ میرے کپڑوں پر جنابت کا داغ تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4016، ترقيم محمد عوامة 3994)
حدیث نمبر: 3995 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي وَفِي ثَوْبِهِ جَنَابَةٌ، قَالَ:" مَضَتْ صَلَاتُهُ وَلَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوگئی اسے اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4017، ترقيم محمد عوامة 3995)
حدیث نمبر: 3996 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، وَمَنْصُورٌ , عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يُعِيدُ مَا كَانَ فِي وَقْتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر نماز کے وقت میں تنبہ ہوجائے تو اعادہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4018، ترقيم محمد عوامة 3996)
حدیث نمبر: 3997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ صَلَّى وَفِي ثَوْبِهِ جَنَابَةٌ فَلَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نشان جنابت کے ساتھ نماز پڑھ لی اس پر اعادہ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4019، ترقيم محمد عوامة 3997)
حدیث نمبر: 3998 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا وَجَدَ فِي ثَوْبِهِ دَمًا أَوْ مَنِيًّا غَسَلَهُ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر خون یا منی کے نشانات دیکھے تو انہیں دھو لے نماز کا اعادہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4020، ترقيم محمد عوامة 3998)