☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 3970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُغِيرَةَ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا" كَانَا يُرْسِلَانِ أَيْدِيَهُمَا فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابراہیم نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3992، ترقيم محمد عوامة 3970)
حدیث نمبر: 3971 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِذَا صَلَّى يُرْسِلُ يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3993، ترقيم محمد عوامة 3971)
حدیث نمبر: 3972 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُمْسِكُ يَمِينَهُ بِشِمَالِهِ، قَالَ:" إِنَّمَا فُعِلَ ذَلِكَ مِنْ أَجْلِ الدَّمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی نماز میں دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو تھامے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ عمل خون سے بچنے کے لئے کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3994، ترقيم محمد عوامة 3972)
حدیث نمبر: 3973 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ ابْنَ الْمُسَيِّبِ قَابِضًا يَمِينَهُ فِي الصَّلَاةِ كَانَ يُرْسِلُهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو کبھی نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھے ہوئے نہیں دیکھا وہ نماز میں ہاتھ کھلے چھوڑا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3995، ترقيم محمد عوامة 3973)
حدیث نمبر: 3974 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَيْزَارِ، قَالَ: كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَرَأَى" رَجُلًا يُصَلِّي وَاضِعًا إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى هَذِهِ عَلَى هَذِهِ وَهَذِهِ عَلَى هَذِهِ فَذَهَبَ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ جَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عیزار فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کررہا تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا ہوا تھا، حضرت سعید بن جبیر اس کے پاس گئے اور اس کے ہاتھ کھلوا کر واپس آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3996، ترقيم محمد عوامة 3974)