☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: إذا صلى وهو جالس يقوم إذا ركع
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من قال: إذا صلى وهو جالس يقوم إذا ركع
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 3943 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، قَالَ:" رُبَّمَا صَلَّيْتُ وَأَنَا قَاعِدٌ، فَإِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَرْكَعَ قُمْتُ، فَقَرَأْتُ ثُمَّ رَكَعْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن یساف فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، جب میں رکوع کرنے لگتا ہوں تو اٹھ کر تھوڑی سی قراءت کرتا ہوں اور پھر رکوع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3965، ترقيم محمد عوامة 3943)
حديث رقم: 3944 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَةُ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ اللَّيْلِ قَائِمًا، فَلَمَّا دَخَلَ فِي السِّنِّ جَعَلَ يُصَلِّي جَالِسًا، فَإِذَا بَقِيَتْ عَلَيْهِ ثَلَاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ قَامَ فَقَرَأَهَا ثُمَّ سَجَدَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز کھڑے ہو کر پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے، جب تیس یا چالیس آیات باقی رہ جاتیں تو انہیں کھڑے ہو کر پڑھتے اور پھر سجدہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3966، ترقيم محمد عوامة 3944)
حديث رقم: 3945 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا بَقِيَ مِنَ السُّورَةِ ثَلَاثُونَ آيَةً أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے، جب کسی سورت کی تیس یا چالیس آیات رہ جاتیں تو کھڑے ہوکر انہیں پڑھتے پھر رکوع فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3967، ترقيم محمد عوامة 3945)
حديث رقم: 3946 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " مَنْ قَرَأَ وَهُوَ قَاعِدٌ فَإِنَّهُ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَهُوَ قَاعِدٌ، وَمَنْ قَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ فَإِنَّهُ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَهُوَ قَائِمٌ"، وَقَالَ الْحَسَنُ: هُوَ بِالْخِيَارِ أَيُّ ذَلِكَ يَشَاءُ فَعَلَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جس نے بیٹھ کر قراءت کی وہ رکوع سجدہ بھی بیٹھ کر کرے گا اور جس نے کھڑے ہوکر قراءت کی وہ رکوع اور سجدہ بھی کھڑا ہو کر کرے گا۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسے اختیار ہے جس طرح چاہے کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3968، ترقيم محمد عوامة 3946)