☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب مسافر مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جب مسافر مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 3869 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ الْمُسَافِرُ فِي صَلَاةِ الْمُقِيمِينَ صَلَّى بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسافر مقیمین کی نماز میں داخل ہوجائے تو وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3887، ترقيم محمد عوامة 3869)
حدیث نمبر: 3870 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " يُصَلِّي بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3888، ترقيم محمد عوامة 3870)
حدیث نمبر: 3871 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي مُسَافِرٍ أَدْرَكَ مِنْ صَلَاةِ الْمُقِيمِينَ رَكْعَةً، قَالَ:" يُصَلِّي مَعَهُمْ وَيَقْضِي مَا سُبِقَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس مسافر کے بارے میں جسے مقیمین کی نماز میں ایک رکعت ملے فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ نماز پڑھے گا اور جو رہ جائے اسے پورا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3889، ترقيم محمد عوامة 3871)
حدیث نمبر: 3872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَعَطَاءٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَا: " إِذَا دَخَلَ الْمُسَافِرُ فِي صَلَاةِ الْمُقِيمِينَ صَلَّى بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب مسافر مقیمین کی نماز میں داخل ہو تو ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3890، ترقيم محمد عوامة 3872)
حدیث نمبر: 3873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَقَامَ بِوَاسِطَ سَنَتَيْنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ إِلَّا أَنْ يُصَلِّيَ مَعَ قَوْمٍ فَيُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِمْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے واسط میں دو سال قیام فرمایا، وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے، البتہ اگر لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تو ان کی نماز جیسی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3891، ترقيم محمد عوامة 3873)
حدیث نمبر: 3874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَيُونُسَ , عَنِ الْحَسَنِ، قَالَا:" يُصَلِّي بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3892، ترقيم محمد عوامة 3874)
حدیث نمبر: 3875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ فِي " الْمُسَافِرِ يُدْرِكُ مِنْ صَلَاةِ الْمُقِيمِينَ رَكْعَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ فَلْيُصَلِّ بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اس مسافر کے بارے میں جسے مقیمین کی نماز میں سے ایک یا دو رکعتیں ملیں فرماتے ہیں کہ وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3893، ترقيم محمد عوامة 3875)
حدیث نمبر: 3876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَأَدْرَكْتُ رَكْعَةً مِنَ الْعِشَاءِ فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُ نَفْسِي كَيْفَ أَصْنَعُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلْقَاسِمِ، قَالَ:" كُنْتَ تَرْهَبُ لَوْ صَلَّيْتَ أَرْبَعًا أَنْ يُعَذِّبَكَ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اور مجھے عشاء کی ایک رکعت ملی۔ میں اپنے دل میں سوچنے لگا کہ اب میں کیا کروں؟ میں نے بعد میں حضرت قاسم سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہیں یہ خوف تھا کہ اگر تم چار رکعات پڑھ لیتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب دیتے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3894، ترقيم محمد عوامة 3876)
حدیث نمبر: 3877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِي مَعْرُوفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا أَدْرَكْتَ مِنْ صَلَاةٍ الْمُقِيمِينَ رَكْعَةً فَصَلِّ بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں مقیمین کی نماز میں سے ایک رکعت بھی مل جائے تو ان کی نماز جیسی نماز ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3895، ترقيم محمد عوامة 3877)
حدیث نمبر: 3878 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْمُسَافِرِ فِي صَلَاةِ الْمُقِيمِينَ، قَالَ:" يُصَلِّي بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس مسافر کے بارے میں جو مقیمین کی نماز میں شریک ہوجائے فرماتے ہیں کہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3896، ترقيم محمد عوامة 3878)
حدیث نمبر: 3879 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ عَمْرٍو الْأَزْدِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، قَالَ: فَقَالَ:" إِذَا صَلَّيْتَ وَحْدَكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَإِذَا صَلَّيْتَ فِي جَمَاعَةٍ فَصَلِّ بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن عمرو ازدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم اکیلے نماز پڑھو تو دو رکعات پڑھو اور جب کسی جماعت کے ساتھ پڑھو تو ان کی نماز کے مطابق پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3897، ترقيم محمد عوامة 3879)