☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان لا يتطوع السفر
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من كان لا يتطوع السفر
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 3847 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: فَصَلَّيْنَا الْفَرِيضَةَ فَرَأَى بَعْضَ وَلَدِهِ يَتَطَوَّعُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَلَا صَلَاةَ قَبْلَهَا وَلَا صَلاةَ بَعْدَهَا فِي السَّفَرِ وَلَوْ تَطَوَّعْتُ لَأَتْمَمْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نکلے۔ ہم نے فرض نماز ادا کی، انہوں نے اپنے ایک بچے کو نفل نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمانکے ساتھ نماز پڑھی ہے وہ سفر میں نہ فرضوں سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے نہ فرضوں کے بعد۔ اگر میں نفل پڑھتا تو پوری طرح پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3865، ترقيم محمد عوامة 3847)
حديث رقم: 3848 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَأَلْنَاهُ أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَتَطَوَّعُ فِي السَّفَرِ؟ فَقَالَ: لَا، فَقُلْتُ: فَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُهُ تَرَكَ تَيْنَكَ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں نوافل پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ فجر کی دو سنتیں پڑھتے تھے؟ فرمایا کہ میں نے انہیں سفر یاحضر میں کبھی یہ دو سنتیں چھوڑتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3866، ترقيم محمد عوامة 3848)
حديث رقم: 3849 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَتَطَوَّعُ فِي سَفَرٍ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَلَا بَعْدَهَا وَكَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں نہ نماز سے پہلے نفل پڑھتے اور نہ نماز کے بعد، البتہ تہجد کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3867، ترقيم محمد عوامة 3849)
حديث رقم: 3850 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ مَوْلَى الْأَنْصَارِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَنَّهُ" كَانَ لَا يَتَطَوَّعُ فِي السَّفَرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَلَا بَعْدَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین سفر میں نماز سے پہلے اور نماز کے بعد نفل نہیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3868، ترقيم محمد عوامة 3850)