☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 3677 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ النَّهَارِ، قَالَ:" أَسْمِعْ نَفْسَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ دن کی نمازوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اپنے آپ کو سناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3695، ترقيم محمد عوامة 3677)
حدیث نمبر: 3678 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبِيدَةَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث اور حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ قراءت قرآن کی ادنیٰ مقدار یہ ہے کہ تم اپنے کانوں کو سناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3696، ترقيم محمد عوامة 3678)
حدیث نمبر: 3679 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بِالنَّهَارِ فَلَمْ أَدْرِ أَيَّ شَيْءٍ قَرَأَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا سورة طه آية 114 فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَقْرَأُ فِي طَهَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ دن کی ایک نماز پڑھی، مجھے معلوم نہ ہوا کہ وہ کہاں سے تلاوت کررہے ہیں۔ البتہ جب انہوں نے { رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا } کہا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ سورة طہ پڑھ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3698، ترقيم محمد عوامة 3679)
حدیث نمبر: 3680 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّى خَلْفَ ابْنِ مَسْعُودٍ فَذَكَرَ نَحْوًا مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3699، ترقيم محمد عوامة 3680)
حدیث نمبر: 3681 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ نَهَارًا فَدَعَاهُ، فَقَالَ:" إِنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ لَا يُجْهَرُ فِيهَا فَأَسِرَّ قِرَاءَتَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا جو دن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کررہا تھا۔ آپ نے اسے بلایا اور فرمایا کہ دن کی نمازوں میں اونچی آواز سے قراءت نہیں کی جاتی۔ آہستہ آواز سے قراءت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3700، ترقيم محمد عوامة 3681)
حدیث نمبر: 3682 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَتَطَوَّعُ فَكُنَّا نَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ خَفِيَ عَلَيْنَا مَا يَقْرَأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نفلوں میں اتنی آواز سے قراءت کرتے تھے کہ ہمیں ان کی آواز سنائی دیتی تھی۔ لیکن جب فرض نماز پڑھتے تو ہمیں ان کی قراءت کی آواز نہیں آتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3701، ترقيم محمد عوامة 3682)
حدیث نمبر: 3683 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ يَتَطَوَّعُ بِالنَّهَارِ فَيُسْمِعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد دن کو نفل پڑھتے تو ان کی آواز ہمیں سنائی دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3702، ترقيم محمد عوامة 3683)
حدیث نمبر: 3684 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " صَلَاةُ النَّهَارِ عَجْمَاءُ وَصَلَاةُ اللَّيْلِ تُسْمِعُ أُذُنَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دن کی نماز گونگی ہے اور رات کی نماز تمہارے کانوں کو سنائی دینی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3703، ترقيم محمد عوامة 3684)
حدیث نمبر: 3685 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، قَالَ: صَلَّى رَجُلٌ إِلَى جَنْبِ أَبِي عُبَيْدَةَ فَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ، فَقَالَ لَهُ:" إِنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ عَجْمَاءُ وَصَلَاةَ اللَّيْلِ تُسْمِعُ أُذُنَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے بلند آواز سے قراءت کی تو انہوں نے اس سے فرمایا کہ دن کی نماز گونگی ہے اور رات کی نماز تمہارے کانوں کو سنائی دینی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3704، ترقيم محمد عوامة 3685)
حدیث نمبر: 3686 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَجْهَرَ بِالنَّهَارِ فِي التَّطَوُّعِ إِذَا كَانَ لَا يُؤْذِي أَحَدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی کی تکلیف کا اندیشہ نہ ہو تو دن کے وقت نفلوں میں بلند آواز سے تلاوت کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3705، ترقيم محمد عوامة 3686)
حدیث نمبر: 3687 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" قُمْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَمَا عَلِمْتُ أَنَّهُ يَقْرَأُ حَتَّى سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا سورة طه آية 114 فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يَقْرَأُ فِي سُورَةِ طَهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ وہ تلاوت کررہے ہیں، لیکن جب انہوں نے { رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا } کہا تو مجھے پتہ چل گیا کہ وہ سورة طہ پڑھ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3706، ترقيم محمد عوامة 3687)
حدیث نمبر: 3688 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ صَلَّى " فَرَفَعَ صَوْتَهُ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ سَعِيدٌ أَفَتَّانٌ أَنْتَ أَيُّهَا الرَّجُلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے دن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی تو حضرت سعید بن مسیب نے انہیں پیغام بھیجا کہ کیا آپ لوگوں کو شک میں ڈالنا چاہتے ہیں؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3707، ترقيم محمد عوامة 3688)
حدیث نمبر: 3689 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ هَا هُنَا قَوْمًا يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ بِالنَّهَارِ، فَقَالَ:" ارْمُوهُمْ بِالْبَعْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو دن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کرتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں مینگنی مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3708، ترقيم محمد عوامة 3689)
حدیث نمبر: 3690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " إِذَا قَرَأْتَ فَافْتَحْ أُذُنَيْكَ فَإِنَّ الْقَلْبَ عَدْلٌ بَيْنَ اللِّسَانِ وَالْأُذُنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جب تم قراءت کرو تو اپنے کانوں کو سناؤ، کیونکہ دل کان اور زبان کے درمیان واسطہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3709، ترقيم محمد عوامة 3690)
حدیث نمبر: 3691 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ عِقَالٍ أَنَّهُ نَهَى عَنْ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالْقِرَاءَةِ فِي النَّهَارِ، وَقَالَ:" يَرْفَعُ بِاللَّيْلِ إِنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت حکیم بن عقال نے دن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کرنے سے منع کیا ہے اور فرمایا کہ رات کی نماز میں چاہے تو بلند آواز سے قراءت کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3710، ترقيم محمد عوامة 3691)