☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مغرب میں کتنی قراءت کی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← مغرب میں کتنی قراءت کی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 3609 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بـ الطُّورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مغرب میں سورة الطور کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3627، ترقيم محمد عوامة 3609)
حدیث نمبر: 3610 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أُمِّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ" وَالْمُرْسَلاتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مغرب میں سورۃ المرسلات کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3628، ترقيم محمد عوامة 3610)
حدیث نمبر: 3611 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، زَيْدٍ ، أَوْ أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْدٍ , أَوْ أَبِي أَيُّوبَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِالْأَعْرَافِ فِي رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید یا حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورۃ الأعراف کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3629، ترقيم محمد عوامة 3611)
حدیث نمبر: 3612 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ" وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب میں سورة التین کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3630، ترقيم محمد عوامة 3612)
حدیث نمبر: 3613 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا عُمَرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى" بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ" وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ" أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ" وَ" لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، انہوں نے پہلی رکعت میں سورة التین اور دوسری میں سورة الفیل اور سورة القریش کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3631، ترقيم محمد عوامة 3613)
حدیث نمبر: 3614 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، قَالَ:" أَقْرَأَنِي أَبُو مُوسَى كِتَابَ عُمَرَ أَنِ اقْرَأْ بِالنَّاسِ فِي الْمَغْرِبِ بِآخِرِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زرارہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے مجھے حضرت عمر کا خط پڑھایا جس میں لکھا تھا کہ مغرب کی نماز میں آخری مفصل سے تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3632، ترقيم محمد عوامة 3614)
حدیث نمبر: 3615 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ قُرَّةَ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْمَغْرِبَ فَقَرَأَ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" , فَوَدِدْتُ أَنَّهُ كَانَ قَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنْ حُسْنِ صَوْتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور اس میں سورۃ الاخلاص کی تلاوت کی۔ ان کی خوبصورت آواز سن کر میرا دل چاہتا تھا کہ وہ سورة البقرۃ کی تلاوت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3633، ترقيم محمد عوامة 3615)
حدیث نمبر: 3616 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ " قَرَأَ الدُّخَانَ فِي الْمَغْرِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورة الدخان کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3634، ترقيم محمد عوامة 3616)
حدیث نمبر: 3617 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ" إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نوفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو مغرب میں سورة النصر کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3635، ترقيم محمد عوامة 3617)
حدیث نمبر: 3618 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ:" سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْرَأُ بِـ" ق" فِي الْمَغْرِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو مغرب میں سورة ق کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3636، ترقيم محمد عوامة 3618)
حدیث نمبر: 3619 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " قَرَأَ مَرَّةً فِي الْمَغْرِبِ بـ يس"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورۃ یس کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3637، ترقيم محمد عوامة 3619)
حدیث نمبر: 3620 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِـ يس وَ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورة یس اور سورة النبأ کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3638، ترقيم محمد عوامة 3620)
حدیث نمبر: 3621 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ " يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ إِذَا زُلْزِلَتِ وَالْعَادِيَاتِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین مغرب میں سورۃ الزلزال اور سورۃ العادیات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3639، ترقيم محمد عوامة 3621)
حدیث نمبر: 3622 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ مَرَّةً تُنَبِّئُ أَخْبَارَهَا وَمَرَّةً تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو مغرب میں (سورۃ الزلزال کی تلاوت کرتے ہوئے) ایک مرتبہ { تُنَبِّیئُ أَخْبَارَہَا } اور ایک مرتبہ { تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا } کہتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3640، ترقيم محمد عوامة 3622)
حدیث نمبر: 3623 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحِلٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ " يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الْمَغْرِبِ" لإِيلافِ قُرَيْشٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محل کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مغرب کی پہلی رکعت میں سورة القریش کی تلاوت کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3641، ترقيم محمد عوامة 3623)
حدیث نمبر: 3624 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ إِذَا زُلْزِلَتِ وَالْعَادِيَاتِ لَا يَدَعُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع کہتے ہیں کہ حضرت حسن مغرب میں ہمیشہ سورة الزلزال اور سورة العادیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3642، ترقيم محمد عوامة 3624)
حدیث نمبر: 3625 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَمَّ مُعَاذٌ قَوْمًا فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ فَمَرَّ بِهِ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُوَ يَعْمَلُ عَلَى بَعِيرٍ لَهُ فَأَطَالَ بِهِمْ مُعَاذٌ , فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الْغُلَامُ تَرَكَ الصَّلَاةَ وَانْطَلَقَ فِي طَلَبِ بَعِيرِهِ , فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَلَا يَقْرَأُ أَحَدُكُمْ فِي الْمَغْرِبِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے کچھ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھائی، اتنے میں انصار کا ایک غلام جو اپنے اونٹ کا کچھ کام کررہا تھا وہاں سے گذرا اور جماعت میں شریک ہوگیا۔ حضرت معاذ نے قراءت بہت لمبی کردی، جس کی وجہ سے وہ غلام نماز توڑ کر اپنے اونٹ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا ”اے معاذ! کیا تم لوگوں کو دین سے دور کرنا چاہتے ہو! تم میں سے کوئی مغرب میں سورة الاعلیٰ اور سورة الشمس نہ پڑھے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3643، ترقيم محمد عوامة 3625)
حدیث نمبر: 3626 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ" قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ" وَ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم مغرب میں قصار مفصل میں سے سورة الکافرون اور سورة الاخلاص پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3644، ترقيم محمد عوامة 3626)
حدیث نمبر: 3627 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو مغرب میں قصار مفصل سے تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3645، ترقيم محمد عوامة 3627)