☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في التخلف في العشاء والفجر وفضل حضورهما
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في التخلف في العشاء والفجر وفضل حضورهما
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 3370 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلَاةُ الْعِشَاءِ وَصَلَاةُ الْفَجْرِ , وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ: ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ثُمَّ أَنْطَلِقُ مَعِي بِرِجَالٍ مَعَهُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَى قَوْمٍ لَا يَشْهَدُونَ الصَّلَاةَ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ بِالنَّارِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ منافقین پر سب سے بھاری نماز فجر اور عشاء کی نماز ہے۔ اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر میں کیا ثواب ہے تو گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آئیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں نماز کھڑی کرنے کا حکم دوں پھر کسی سے کہوں کہ وہ نماز پڑھائے پھر میں کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر ان لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز میں نہیں پہنچتے، پھر ان کے گھروں کو جلا دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3384، ترقيم محمد عوامة 3370)
حديث رقم: 3371 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، أَبِي بصيرٍ ، أُبَيّ بْنُ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ أَبِي بصيرٍ ، قَالَ: قَالَ أُبَيّ بْنُ كَعْبٍ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ رَأَى مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ قِلَّةً، قَالَ: شَاهِدٌ فُلَانٌ، قُلْنَا: نَعَمْ حَتَّى عَدَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ، فَقَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَلَاةٍ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَمِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ہمیں نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو مسجد میں لوگوں کی کچھ کمی دیکھی۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ فلاں حاضر ہے؟ ہم نے کہا جی ہاں۔ یہاں تک کہ آپ نے تین آدمیوں کا نام لیا۔ پھر فرمایا کہ منافقوں پر عشاء اور فجر کی نماز سے زیادہ بوجھل نماز کوئی نہیں۔ اگر وہ اس کا ثواب جان لیں تو گھٹنوں کے بل گھسٹ کر مسجد میں آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3385، ترقيم محمد عوامة 3371)
حديث رقم: 3372 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا إِذَا فَقَدْنَا الرَّجُلَ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ أَسَأْنَا بِهِ الظَّنَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب ہم کسی آدمی کو عشاء یا فجر کی نماز میں نہ دیکھتے تو اس کے بارے میں برا گمان رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3386، ترقيم محمد عوامة 3372)
حديث رقم: 3373 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ ، شُعْبَةُ ، أَبِي بِشْرٍ ، أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عمُومَتِي
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عمُومَتِي مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَشْهَدُهُمَا مُنَافِقٌ" , يَعْنِي الْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمیر بن انس کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے انصاری چچا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عشاء اور فجر کی نماز میں منافق نہیں آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3387، ترقيم محمد عوامة 3373)
حديث رقم: 3374 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ:" أَلَا احْمِلُونِي، قَالَ: فَحَمَلُوهُ فَأَخْرَجُوهُ"، فَقَالَ: " اسْمَعُوا وَبَلِّغُوا مَنْ خَلْفَكُمْ حَافِظُوا عَلَى هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَيْتُمُوهُمَا وَلَوْ حَبْوًا عَلَى مَرَافِقِكُمْ وَرُكَبِكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ کیا تم مجھے یہاں سے اٹھاتے نہیں ہو۔ چناچہ لوگوں نے انہیں اٹھایا اور انہیں نکالا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ غور سے سنو اور اپنے بعد میں آنے والوں کو بھی بتاؤ ”ان دونوں نمازوں کا خیال رکھو: عشاء اور صبح، اگر تم جان لو کہ ان دونوں نمازوں میں کیا ہے تو گھٹنوں اور کہنیوں کے بل چل کر تم ان نمازوں کے لئے آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3388، ترقيم محمد عوامة 3374)
حديث رقم: 3375 مصنف ابن أبي شيبة
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، يُحَنَّسَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ يُحَنَّسَ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا فِي فَضْلِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نماز میں کیا ہے تو گھٹنوں کے بل چل کر ان کے لئے مسجد میں حاضر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3389، ترقيم محمد عوامة 3375)
حديث رقم: 3376 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: جِئْتُ وَعُثْمَانُ جالس في المسجد صلاة العشاء الآخرة فجلست إِليه، فقال عثمان: " شُهُودُ صَلَاةِ الصُّبْحِ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ وَصَلَاةُ الْعِشَاءِ كَقِيَامِ نِصْفِ لَيْلَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی عمرہ انصاری کہتے ہیں کہ میں مسجد میں حاضر ہوا تو حضرت عثمان عشاء کی نماز کے وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ میں بھی ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ فجر کی نماز میں حاضر ہونا پوری رات عبادت کی طرح ہے اور عشاء کی نماز میں حاضر ہونا آدھی رات عبادت کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3390، ترقيم محمد عوامة 3376)
حديث رقم: 3377 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " لَأَنْ أُصَلِّيَهُمَا فِي جَمَاعَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِيَ مَا بَيْنَهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں فجر اور عشاء کی نماز کو جماعت سے پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ ان دونوں کے درمیانی حصہ میں عبادت کرتا رہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3391، ترقيم محمد عوامة 3377)
حديث رقم: 3378 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں فجر اور عشاء کی نماز کو جماعت سے پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ ان دونوں کے درمیانی حصہ میں عبادت کرتا رہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3392، ترقيم محمد عوامة 3378)
حديث رقم: 3379 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ إِذَا هَبَطَ مِنَ السُّوقِ مَرَّ عَلَى الشِّفَاءِ ابْنَةِ عَبْدِ اللَّهِ فَمَرَّ عَلَيْهَا يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ، قَالَ: أَيْنَ سُلَيْمَانُ ابْنُهَا، قَالَتْ: نَائِمٌ، قَالَ: وَمَا شَهِدَ صَلَاةَ الصُّبْحِ؟ قَالَتْ: لَا قَامَ بِالنَّاسِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ جَاءَ فَضَرَبَ بِرَأْسِهِ، فَقَالَ عُمَرُ : " شُهُودُ صَلَاةِ الصُّبْحِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ قِيَامِ لَيْلَةٍ حَتَّى الصُّبْحِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب بازار کی طرف جاتے آتے تو شفاء بنت عبد اللہ کے پاس سے گذرتے۔ ایک دن رمضان میں ان کے پاس سے گذرے تو ان سے پوچھا کہ سلیمان (ان کے بیٹے) کہاں ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ وہ سوئے ہوئے ہیں۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ کیا انہوں نے فجر کی نماز پڑھی ہے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ نہیں، وہ ساری رات لوگوں کے ساتھ عبادت کرتے رہے، پھر آ کر سو گئے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ صبح کی نماز کو جماعت سے پڑھنا میرے نزدیک پوری رات عبادت کرنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3394، ترقيم محمد عوامة 3379)
حديث رقم: 3380 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَأَنْ أَشْهَدَ الْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِيَ مَا بَيْنَهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میں فجر اور عشاء کی نماز کو جماعت سے پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ ان دونوں کے درمیانی حصہ میں عبادت کرتا رہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3395، ترقيم محمد عوامة 3380)