☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک امام کے رخ پھیرنے سے پہلے نماز پوری کرنے کی اجازت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جن حضرات کے نزدیک امام کے رخ پھیرنے سے پہلے نماز پوری کرنے کی اجازت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 3143 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ فَقُمْ وَاصْنَعْ مَا شِئْتَ، يَقُولُ: لَا تَنْتَظِرْ قِيَامَهُ وَلَا تُحَوِّلْهُ مِنْ مَجْلِسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب امام سلام پھیر دے تو اٹھ کر جو مرضی چاہے کرو۔ اس کے اٹھنے اور جگہ بدلنے کا انتظار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3156، ترقيم محمد عوامة 3143)
حدیث نمبر: 3144 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْضِي وَلَا يَنْتَظِرُ الْإِمَامَ"، قَالَ:" وَكَانَ الْقَاسِمُ وَسَالِمٌ وَنَافِعٌ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما باقی ماندہ نماز ادا کرلیتے تھے اور امام کے اٹھنے کا انتظار نہیں کیا کرتے تھے۔ حضرت قاسم اور حضرت سالم بھی یونہی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3157، ترقيم محمد عوامة 3144)
حدیث نمبر: 3145 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو هَارُونَ، قَالَ: صَلَّيْتُ بِالْمَدِينَةِ فَسُبِقْتُ بِبَعْضِ الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قُمْتُ لِأَقْضِيَ مَا سُبِقْتُ فَجَبَذَنِي رَجُلٌ كَانَ إِلَى جَنْبِي ثُمَّ قَالَ: كَانَ يَنْبَغِي لَكَ أَنْ لَا تَقُومَ حَتَّى يَنْحَرِفَ، قَالَ:" فَلَقِيتُ أَبَا سَعِيدٍ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ فَكَأَنَّهُ لَمْ يَكْرَهْ مَا صَنَعْتُ" , أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہارون کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے مدینہ منورہ میں نماز پڑھی تو میری کچھ نماز جماعت سے رہ گئی۔ جب امام نے سلام پھیرلیا تو میں باقی ماندہ نماز کو ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا۔ اتنے میں میرے ساتھ کھڑے ایک آدمی نے مجھے زور سے کھینچا اور کہا کہ جب تک امام رخ نہ پھیرلے تمہیں کھڑا نہیں ہونا چاہئے۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابو سعید سے کیا تو انہوں نے میرے عمل کو بالکل مکروہ خیال نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3158، ترقيم محمد عوامة 3145)
حدیث نمبر: 3146 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" يَا بُنَيَّ , إِذَا سَلَّمْتُ فَإِنِّي أَجْلِسُ فَأُسَبِّحُ وَأُكَبِّرُ فَمَنْ بَقِيَ عَلَيْهِ شَيْءٌ مِنْ صَلَاتِهِ فَلْيَقُمْ فَلْيَقْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ نے اپنے بیٹے ہشام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ”اے میرے بیٹے! جب میں سلام پھیر لیتا ہوں تو بیٹھ کر تسبیح وتکبیر پڑھتا ہوں، جس کی نماز باقی رہ جائے وہ اسے اٹھ کر پورا کرلے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3159، ترقيم محمد عوامة 3146)
حدیث نمبر: 3147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يَنْتَظِرُهُ قَلِيلًا فَإِنْ جَلَسَ فَقُمْ وَدَعْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ امام کا تھوڑا سا انتظار کرلے، اگر وہ بیٹھا رہے تو اٹھے جائے اور اسے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3160، ترقيم محمد عوامة 3147)