☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں بائیں پاؤں کو بچھایا جائے گا اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← نماز میں بائیں پاؤں کو بچھایا جائے گا اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2940 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ فَثَنَى الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى" , يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں اس طرح بیٹھے کہ آپ نے اپنے بائیں پاؤں کو بچھایا اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2952، ترقيم محمد عوامة 2940)
حدیث نمبر: 2941 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، بُدَيْلٍ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا وَكَانَ يَفْتَرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ الْيُمْنَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک دوسرے سجدے میں نہ جاتے جب تک پوری طرح بیٹھ نہ جاتے، آپ بیٹھتے ہوئے بائیں پاؤں کو نیچے بچھاتے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2953، ترقيم محمد عوامة 2941)
حدیث نمبر: 2942 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، إِبْرَاهِيمَ
2831 حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ افْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى حَتَّى اسْوَدَّ ظَهْرُ قَدَمَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا کر رکھتے تھے، یہاں تک کہ اس عمل کی وجہ سے آپ کے پاؤں کا ظاہری حصہ سیاہ ہوگیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2954، ترقيم محمد عوامة 2942)
حدیث نمبر: 2943 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ الْيُمْنَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عبد اللہ بن قسیط فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بائیں پاؤں کو بچھاتے تھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2955، ترقيم محمد عوامة 2943)
حدیث نمبر: 2944 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِنَّ مِنْ سُنَّةِ الصَّلَاةِ أَنْ يَفْرِشَ الْيُسْرَى وَأَنْ يَنْصِبَ الْيُمْنَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نما زکی سنت یہ ہے کہ بائیں پاؤں کو بچھایا جائے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2956، ترقيم محمد عوامة 2944)
حدیث نمبر: 2945 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجَرِيرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " إِذَا قَعَدْتَ فَافْرِشْ رِجْلَكَ الْيُسْرَى فَإِنَّهُ أَقْوَمُ لِصَلَاتِكَ وَلِصُلْبِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب تم نماز میں بیٹھو تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھاؤ، کیونکہ اس میں تمہاری نماز اور تمہاری کمر کے لئے زیادہ بہتری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2957، ترقيم محمد عوامة 2945)
حدیث نمبر: 2946 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ:" كَانَ يَنْصِبُ الْيُمْنَى وَيَفْتَرِشُ الْيُسْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے اور بائیں پاؤں کو بچھا کر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2958، ترقيم محمد عوامة 2946)
حدیث نمبر: 2947 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" وَكَانَ رُبَّمَا أَضْجَعَ رِجْلَيْهِ جَمِيعًا وَرُبَّمَا أَضْجَعَ الْيُمْنَى وَنَصَبَ الْيُسْرَى وَكَانَ مُحَمَّدٌ إِذَا جَلَسَ نَصَبَ الْيُمْنَى وَأَضْجَعَ الْيُسْرَى".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بعض اوقات اپنے دونوں پاؤں بچھا لیتے تھے اور بعض اوقات دائیں پاؤں کو بچھاتے اور بائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے۔ اور حضرت محمد جب نماز میں بیٹھتے تو دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے اور بائیں کو بچھا لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2959، ترقيم محمد عوامة 2947)
حدیث نمبر: 2948 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحِلٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ مثل قَوْلِ مُحَمَّدٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یہی بات منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2960، ترقيم محمد عوامة 2948)