☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے سے نماز تو نہیں نوٹتی لیکن جہاں تک ہو سکے اسے روکنا چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے سے نماز تو نہیں نوٹتی لیکن جہاں تک ہو سکے اسے روکنا چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 2900 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، مُجَالِدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے سے نماز تو نہیں ٹوٹتی لیکن جہاں تک ہوسکے اسے روکو، کیونکہ وہ شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2911، ترقيم محمد عوامة 2900)
حدیث نمبر: 2901 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ، ، وَوَكِيعٌ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَلِيٍّ ، وَعُثْمَانَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَلِيٍّ , وَعُثْمَانَ ، قَالَا: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَادْرَءُوهُمْ عَنْكُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
١) حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نمازی کے آگے سے کسی کے گذرنے سے نماز تو نہیں ٹوٹتی لیکن جہاں تک ہوسکے اسے روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2912، ترقيم محمد عوامة 2901)
حدیث نمبر: 2902 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قِيلَ لَهُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، يَقُولُ: يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْحِمَارُ وَالْكَلْبُ فَقَالَ: " لَا يَقْطَعُ صَلَاةَ الْمُسْلِمِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ کہتے ہیں کہ گدھے اور کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مسلمان کی نماز کوئی چیز نہیں توڑتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2913، ترقيم محمد عوامة 2902)
حدیث نمبر: 2903 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَذُبُّوا عَنْ أَنْفُسِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی اور اپنے نفسوں کو ہلکا رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2914، ترقيم محمد عوامة 2903)
حدیث نمبر: 2904 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" جِئْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ عَلَى أَتَانٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِعَرَفَةَ فَمَرَرْنَا عَلَى بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْنَا وَتَرَكْنَاهَا تَرْتَعُ فَلَمْ يَقُلْ لَنَا شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت فضل ایک گدھی پر سوار تھے، اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ہم ایک صف کے آگے سے گذرے اور ہم نے گدھی سے اتر کر اسے چرنے کے لئے چھوڑ دیا، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے اس بارے میں کوئی بات نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2915، ترقيم محمد عوامة 2904)
حدیث نمبر: 2905 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِلَّا الْحَدَثُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نماز سوائے وضو ٹوٹنے کے کسی چیز سے نہیں ٹوٹتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2916، ترقيم محمد عوامة 2905)
حدیث نمبر: 2906 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نماز کسی چیز سے نہیں ٹوٹتی، البتہ تم سے جہاں تک ہوسکے گذرنے والے کو روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2917، ترقيم محمد عوامة 2906)
حدیث نمبر: 2907 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، خَيْثَمَةَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ إِلَّا الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نماز سوائے کالے کتے کے کسی چیز کے گذرنے سے نہیں ٹوٹتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2918، ترقيم محمد عوامة 2907)
حدیث نمبر: 2908 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ إِلَّا الْكُفْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرمایا کرتے تھے کہ نماز سوائے کفر کے کسی چیز سے نہیں ٹوٹتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2919، ترقيم محمد عوامة 2908)
حدیث نمبر: 2909 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ اللَّهُ أَقْرَبُ كُلِّ شَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی، اللہ تعالیٰ ہرچیز سے زیادہ قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2920، ترقيم محمد عوامة 2909)
حدیث نمبر: 2910 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ كَاعْتِرَاضِ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے اور قبلے کے درمیان اس طرح لیٹی ہوتی تھی جس طرح جنازہ پڑا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2921، ترقيم محمد عوامة 2910)
حدیث نمبر: 2911 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " اعْزِلُوا صَلَاتَكُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَأَشَدُّ مَا يَتَّقِي عَلَيْهَا مَرَابِضُ الْكِلَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم سے جہاں تک ہوسکے اپنے آگے سے گذرنے والوں کو روکو، نماز میں سب سے زیادہ جن چیزوں کے گذرنے سے احتیاط لازم ہے ان میں کتے سرفہرست ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2922، ترقيم محمد عوامة 2911)
حدیث نمبر: 2912 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَلَكِنِ ادْرَءُوا عَنْهَا مَا اسْتَطَعْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نماز کسی چیز سے نہیں ٹوٹتی البتہ تم سے جہاں تک ہوسکے گذرنے والوں کو روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2923، ترقيم محمد عوامة 2912)