☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مریض اشارے سے نماز پڑھے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مریض اشارے سے نماز پڑھے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 2828 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْأَسْوَدَ يُومِئُ فِي مَرَضِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو بیماری میں ا شارے سے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2839، ترقيم محمد عوامة 2828)
حدیث نمبر: 2829 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ أَنَّهُ رَأَى سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ " إِذَا كَانَ مَرِيضًا لَا يَسْتَطِيعُ الْجُلُوسَ أَوْمَأَ إِيمَاءً وَلَمْ يَرْفَعْ إِلَى رَأْسِهِ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا حضرت سعید بن مسیب جب مریض ہوتے اور بیٹھنے کی طاقت نہ رکھتے تو اشارہ کرتے اور اپنے سر کی طرف کوئی چیز نہ اٹھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2840، ترقيم محمد عوامة 2829)
حدیث نمبر: 2830 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَعَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُمَا قَالَا: " يُصَلِّي الْمَرِيضُ عَلَى الْحَالَةِ الَّتِي هُوَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مریض اپنی حالت پر نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2841، ترقيم محمد عوامة 2830)
حدیث نمبر: 2831 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ تَمِيمَةَ مَوْلَاةِ وَادِعَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ شُرَيْحٌ عَلَى أَبِي مَيْسَرَةَ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ: كَيْفَ تُصَلِّي، قَالَ:" قَاعِدًا"، قَالَ: فَقَالَ لَهُ شُرَيْحٌ:" أَنْتَ أَعْلَمُ مِنَّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیمہ کہتی ہیں کہ حضرت شریح حضرت ابو میسرہ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے، ان سے پوچھا کہ آپ نماز کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا بیٹھ کر۔ حضرت شریح نے ان سے کہا کہ آپ مجھ سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2842، ترقيم محمد عوامة 2831)
حدیث نمبر: 2832 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الْمَرِيضُ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعِ السُّجُودَ أَوْمَأَ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ جب مریض میں سجدہ کرنے کی طاقت نہ ہو تو وہ اشارے سے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2843، ترقيم محمد عوامة 2832)
حدیث نمبر: 2833 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَامِرًا عَنْ صَلَاةِ الْمَرِيضِ، فَقَالَ:" إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْأَرْضِ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً وَيَجْعَلِ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے مریض کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب اس میں زمین پر پیشانی رکھنے کی طاقت نہ ہو تو اشارے سے نماز پڑھے اور اپنے سجدے کو رکوع سے زیادہ جھکائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2844، ترقيم محمد عوامة 2833)
حدیث نمبر: 2834 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ الْمَرِيضِ عَلَى الْعُودِ، فَقَالَ:" لَا آمُرُكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَ قَائِمًا وَإِلَّا فَقَاعِدًا وَإِلَّا فَمُضْطَجِعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبلہ بن سحیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا مریض لکڑی پر نماز پڑھ سکتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ تم اللہ کو چھوڑ کر کسی اور چیز کو معبود بنالو، اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو اور اگر بیٹھ کر بھی نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2845، ترقيم محمد عوامة 2834)
حدیث نمبر: 2835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، قَالَ:" دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ مَرِيضٌ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ يُومِئُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الہیثم کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابراہیم کی بیماری کی حالت میں ان کے پاس حاضر ہوئے، وہ دائیں پہلو پر لیٹے ہوئے تھے اور اشارے سے نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2846، ترقيم محمد عوامة 2835)
حدیث نمبر: 2836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ وَهُوَ مَرِيضٌ يُومِئُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوخلدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ وہ حالت مرض میں اشارے سے نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2847، ترقيم محمد عوامة 2836)
حدیث نمبر: 2837 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يُصَلِّي قَاعِدًا فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيُومِئْ وَلَا يَمَسَّ عُودًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ مریض بیٹھ کر نماز پڑھے گا، اگر بیٹھنے کی طاقت نہ ہو تو اشارے سے پڑھے اور لکڑی کا سہارا نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2848، ترقيم محمد عوامة 2837)
حدیث نمبر: 2838 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِي مَعْرُوفٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرِيضِ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ، قَالَ:" يُومِئُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر مریض میں نماز ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو اشارے سے نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2849، ترقيم محمد عوامة 2838)
حدیث نمبر: 2839 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ، قَالَ: " يُصَلِّي الْمَرِيضُ إِذَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَى الْجُلُوسِ مُسْتَلْقِيًا وَيَجْعَلُ رِجْلَيْهِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ وَيَسْتَقْبِلُ بِوَجْهِهِ الْقِبْلَةَ يُومِئُ إِيمَاءً بِرَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ اگر مریض بیٹھ کر نماز پڑھنے پر قادر نہ ہو تو سیدھا لیٹ کر پڑھ لے اور اپنے پاؤں قبلہ کی طرف رکھے، اور اپنے چہرے کو قبلے کی طرف رکھ کر اشارے سے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2850، ترقيم محمد عوامة 2839)
حدیث نمبر: 2840 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ صَلَاةِ الْمَرِيضِ كَيْفَ يُصَلِّي؟ قَالَ:" يُصَلِّي جَالِسًا وَيَسْجُدُ عَلَى الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن فلفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے مریض کی نماز کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھے اور زمین پر سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2851، ترقيم محمد عوامة 2840)
حدیث نمبر: 2841 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ مَوْلَى عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: " الْمَرِيضُ يُومِئُ وَلَا يَرْفَعُ إِلَى وَجْهِهِ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مریض اشارے سے نماز پڑھے گا اور اپنے سر کی طرف کوئی چیز نہیں اٹھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2852، ترقيم محمد عوامة 2841)