☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو سجدہ کرے اور اس کے ہاتھ اس کے کپڑے میں ہوں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اس آدمی کا بیان جو سجدہ کرے اور اس کے ہاتھ اس کے کپڑے میں ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 2743 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ:" جَاءَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَرَأَيْتُهُ وَاضِعًا يَدَيْهِ فِي ثَوْبِهِ إِذَا سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے ہمیں بنو عبد الاشہل میں ہمیں نماز پڑھائی، میں نے دیکھا کہ آپ نے سجدہ میں اپنے ہاتھ اپنے کپڑے میں رکھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2753، ترقيم محمد عوامة 2743)
حدیث نمبر: 2744 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَوْ وَبَرَةَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَلْتَحِفُ بِالْمِلْحَفَةِ ثُمَّ يَسْجُدُ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک چادر اوڑھتے اور پھر اسی میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2754، ترقيم محمد عوامة 2744)
حدیث نمبر: 2745 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، قَالَ:" رَأَيْتُ شُرَيْحًا يَسْجُدُ فِي بُرْنُسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو دیکھا کہ وہ اپنے سر پر لئے ہوئے کپڑے میں ہاتھوں کو ڈھک کر سجدہ کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2755، ترقيم محمد عوامة 2745)
حدیث نمبر: 2746 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَسْجُدُ فِي بُرْنُسٍ وَلَا يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ وہ اپنے سر کے لمبے کپڑے میں سجدہ کرتے اور اپنے ہاتھوں کو اس سے باہر نہیں نکالا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2756، ترقيم محمد عوامة 2746)
حدیث نمبر: 2747 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْأَسْوَدَ يُصَلِّي فِي بُرْنُسِ طَيَالِسِهِ يَسْجُدُ فِيهِ , وَرَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ يُصَلِّي فِي بُرْنُسٍ شَامِيٍّ يَسْجُدُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیدا للہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو دیکھا کہ وہ اپنے سر پر لئے ہوئے کپڑے میں سجدہ کررہے تھے۔ اور میں نے عبد الرحمن بن یزید کو دیکھا کہ وہ ایک شامی چادر میں سجدہ کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2757، ترقيم محمد عوامة 2747)
حدیث نمبر: 2748 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يَسْجُدُ فِي طَيْلَسَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اپنی چادر میں سجدہ کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2758، ترقيم محمد عوامة 2748)
حدیث نمبر: 2749 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" رَأَيْتُ يَحْيَى بْنَ وَثَّابٍ يُصَلِّي فِي مُسْتُقَةٍ بَيْنَ أُسْطُوَانَتَيْنِ يَؤُمُّ الْقَوْمَ وَيَدَاهُ فِي جَوْفِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن وثاب کو دیکھا کہ وہ دو ستونوں کے درمیان پنی لمبی آستینوں والی قمیص پہنے نماز پڑھ رہے تھے، وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور ان کے ہاتھ اس چادر کے اندر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2759، ترقيم محمد عوامة 2749)
حدیث نمبر: 2750 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ " يَلْبَسُ إِنْبِجَانِيًّا فِي الشِّتَاءِ وَلَا يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ انہوں نے سردیوں میں مقام منبج کی بنی ہوئی چادر میں نماز پڑھی اور اپنے ہاتھ اس چادر سے باہر نہیں نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2760، ترقيم محمد عوامة 2750)
حدیث نمبر: 2751 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يُصَلِّي فِي بُرْنُسٍ وَلَا يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن نافع کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ حضرت سعید بن جبیر نے چادر میں نماز پڑھی اور اپنے ہاتھ اس سے باہر نہیں نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2761، ترقيم محمد عوامة 2751)
حدیث نمبر: 2752 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كَانَ عَلْقَمَةُ، وَمَسْرُوقٌ " يُصَلُّونَ فِي بَرَانِسِهِمْ وَمُسْتُقَاتِهِمْ وَلَا يُخْرِجُونَ أَيْدِيَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت مسروق اپنی چادروں اور جبوں میں نماز پڑھا کرتے تھے اور اپنے ہاتھ اس سے باہر نہیں نکالتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2762، ترقيم محمد عوامة 2752)
حدیث نمبر: 2753 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ مُحِلٍّ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " لَا يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنَ الْمُسْتُقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ انہوں نے نماز میں اپنے ہاتھ چادر سے باہر نہیں نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2763، ترقيم محمد عوامة 2753)
حدیث نمبر: 2754 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَسْجُدُونَ وَأَيْدِيهِمْ فِي ثِيَابِهِمْ وَيَسْجُدُ الرَّجُلُ مِنْهُمْ عَلَى عِمَامَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اس حال میں سجدہ کرتے تھے کہ ان کے ہاتھ ان کے کپڑوں میں ہوتے تھے، اور ان میں سے بعض حضرات عمامے پر سجدہ کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2764، ترقيم محمد عوامة 2754)