☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 2637 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ دَارِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَمَّا تَوَسَّطْنَا الْمَسْجِدَ رَكَعَ الْإِمَامُ فَكَبَّرَ عَبْدُ اللَّهِ ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْتُ مَعَهُ ثُمَّ مَشَيْنَا رَاكِعَيْنِ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى الصَّفِّ حَتَّى رَفَعَ الْقَوْمُ رُءُوسَهُمْ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى الْإِمَامُ الصَّلَاةَ قُمْتُ أَنَا وَأَنَا أَرَى أَنِّي لَمْ أُدْرِكْ فَأَخَذَ بِيَدِي عَبْدُ اللَّهِ فَأَجْلَسَنِي وَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَدْرَكْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ ان کے گھر سے مسجد کی طرف گیا۔ جب ہم مسجد کے درمیان میں پہنچے تو امام نے رکوع کرلیا۔ حضرت عبد اللہ نے تکبیر کہی اور رکوع میں چلے گئے، میں بھی ان کے ساتھ رکوع میں چلا گیا۔ پھر ہم رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف تک پہنچے تو اس وقت لوگ اپنے سر رکوع سے بلند کرچکے تھے۔ پھر جب امام نے نماز پوری کرلی تو میں یہ خیال کرتے ہوئے کھڑا ہوگیا کہ میری وہ رکعت چھوٹ گئی ہے۔ لیکن حضرت عبداللہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے بٹھا دیا۔ اور فرمایا کہ تمہیں وہ رکعت مل گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2645، ترقيم محمد عوامة 2637)
حديث رقم: 2638 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،" أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ جَاءَ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى حَتَّى دَخَلَ فِي الصَّفِّ" , ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ أَبِيهِ بِمِثْلِ ذَلِكَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ ایک مرتبہ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ رکوع کی حالت میں تھے، آپ نے صف سے پیچھے رکوع کیا، پھر آپ حالت رکوع میں چلتے ہوئے صف تک پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2646، ترقيم محمد عوامة 2638)
حديث رقم: 2639 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ " رَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى رَاكِعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے صف تک پہنچنے سے پہلے رکوع کیا اور پھر رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف میں جا کے مل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2647، ترقيم محمد عوامة 2639)
حديث رقم: 2640 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ " دَخَلَ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ دَخَلَ الصَّفَّ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن افلح فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے جماعت کو اس حال میں پایا کہ لوگ رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے صف میں ملے بغیر رکوع کیا اور پھر صف میں شامل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2648، ترقيم محمد عوامة 2640)
حديث رقم: 2641 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ جُبَيْرٍ فَعَلَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2649، ترقيم محمد عوامة 2641)
حديث رقم: 2642 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" كَانَ أَبِي يَدْخُلُ وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ فَيَرْكَعُ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ يَدْخُلُ الصَّفَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد اس حال میں مسجد میں د اخل ہوتے اور امام رکوع کی حالت میں ہوتا تو وہ صف سے پہلے ہی رکوع کرکے صف میں داخل ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2650، ترقيم محمد عوامة 2642)
حديث رقم: 2643 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ وِقَاءٍ، قَالَ:" دَخَلْتُ أَنَا وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُمْ رُكُوعٌ فَرَكَعْتُ أَنَا وَهُوَ مِنَ الْبَابِ ثُمَّ جِئْنَا حَتَّى دَخَلْنَا فِي الصَّفِّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت سعید بن جبیر اس حال میں مسجد میں داخل ہوئے کہ لوگ رکوع کی حالت میں تھے، ہم دونوں نے دروازہ پر رکوع کرلیا اور پھر چلتے ہوئے صف میں آکر مل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2651، ترقيم محمد عوامة 2643)
حديث رقم: 2644 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ" رَأَى أَبَا سَلَمَةَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ فَرَكَعَ ثُمَّ دَبَّ رَاكِعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ انہوں نے ابو سلمہ کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا، اس وقت لوگ رکوع کی حالت میں تھے، پھر آہستہ آہستہ چلتے ہوئے صف میں شامل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2652، ترقيم محمد عوامة 2644)
حديث رقم: 2645 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي مَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ، قَالَ: " إِذَا جَاوَزَ النِّسَاءَ كَبَّرَ وَرَكَعَ ثُمَّ مَضَى حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ فَإِنْ أَدْرَكَهُ السُّجُودُ قَبْلَ ذَلِكَ سَجَدَ حَيْثُ أَدْرَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں فرماتے ہیں کہ جب وہ عورتوں کو عبور کرلے تو اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرے، پھر چلتا ہواصف میں داخل ہوجائے، پھر اگر اسے اس سے پہلے سجدے مل جائیں تو جہاں اسے سجدہ ملے وہیں کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2653، ترقيم محمد عوامة 2645)
حديث رقم: 2646 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ تَمِيمٍ الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ الْإِمَامُ فَرَكَعْتُ أَنَا وَهُوَ وَمَشَيْنَا رَاكِعَيْنِ حَتَّى دَخَلْنَا الصَّفَّ فَلَمَّا دَخَلْنَا الصَّفَّ، قَالَ لِي عَمْرٌو: وَالَّذِي صَنَعْتَ آنِفًا مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قُلْتُ: مِنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" قَدْ رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَعَلَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ میں اور عمرو بن تمیم مسجد میں داخل ہوئے، امام نے رکوع کیا تو میں نے اور انہوں نے بھی رکوع کرلیا، پھر ہم دونوں رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف کے ساتھ مل گئے۔ جب ہم نے نماز مکمل کرلی تو عمرو نے مجھ سے کہا کہ جو کچھ تم نے ابھی کیا ہے اسے کہتے ہوئے کس کو سنا ہے؟ میں نے کہا مجاہد سے اور انہوں نے فرمایا تھا کہ میں نے حضرت ابن زبیرکو ایسا کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2654، ترقيم محمد عوامة 2646)
حديث رقم: 2647 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، وَعَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَا فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ قَدْ رَكَعُوا، قَالَا:" إِنْ كَانَ يَظُنُّ أَنَّهُ يُدْرِكُ الْقَوْمَ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَلْيَرْكَعْ ثُمَّ لِيَمْشِ حَتَّى يَدْخُلَ الصَّفَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو اسے دیکھنا ہے کہ اگر اس کے پہنچنے سے پہلے پہلے لوگ رکوع سے سر اٹھا لیں گے تو وہیں رکوع کرلے اور چلتا ہوا صف میں شامل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2655، ترقيم محمد عوامة 2647)