☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس موقع پر دو تکبیریں کہا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات اس موقع پر دو تکبیریں کہا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2530 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: " يُكَبِّرُ تَكْبِيرَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدا لعزیز فرماتے ہیں کہ دو تکبیریں کہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2537، ترقيم محمد عوامة 2530)
حدیث نمبر: 2531 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْحَنَفِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِيءُ إِلَى الْإِمَامِ وَهُوَ رَاكِعٌ، قَالَ:" لِيَفْتَتِحِ الصَّلَاةَ بِتَكْبِيرَةٍ وَيُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ لَمْ يُجْزِئْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم حنفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اس حال میں جماعت کے ساتھ شامل ہو جبکہ امام رکوع کی حالت میں ہو۔ فرمایا وہ نماز میں شامل ہونے کے لئے تکبیر تحریمہ کہے اور پھر تکبیر کہہ کر رکوع میں شامل ہوجائے۔ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کی نماز نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2538، ترقيم محمد عوامة 2531)
حدیث نمبر: 2532 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " يُكَبِّرُ تَكْبِيرَةً لِلِافْتِتَاحِ وَيُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ایک تکبیر نماز میں شامل ہونے کے لئے اور ایک تکبیر رکوع کے لئے کہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2539، ترقيم محمد عوامة 2532)
حدیث نمبر: 2533 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " يُكَبِّرُ تَكْبِيرَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ دو تکبیریں کہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2540، ترقيم محمد عوامة 2533)