☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں اعوذ باللہ قرات سے پہلے پڑھی جائے گی یا بعد میں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← نماز میں اعوذ باللہ قرات سے پہلے پڑھی جائے گی یا بعد میں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2470 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ: افْتَتَحَ عُمَرُ الصَّلَاةَ ثُمَّ كَبَّرَ , ثُمَّ قَالَ: " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمرجب نماز شروع کرتے تو اللہ اکبر کہتے اور پھر یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کے بعد آپ تعوذ پڑھتے پھر سورة فاتحہ کی تلاوت فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2477، ترقيم محمد عوامة 2470)
حدیث نمبر: 2471 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنٍ، عَنْ ، الْأَسْوَدِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَكَبَّرَ، فَقَالَ: " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، تَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ ثُمَّ تَعَوَّذَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو سنا کہ آپ نے نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہا، پھر یہ کلمات کہے: اے اللہ تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کے بعد آپ نے تعوذ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2478، ترقيم محمد عوامة 2471)
حدیث نمبر: 2472 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ كَانَ يَتَعَوَّذُ، يَقُولُ: " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ أَوْ أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تعوذ کے لئے یہ کلمات کہا کرتے تھے: میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ یا یہ کلمات کہا کرتے تھے: میں شیطان مردود سے اللہ سمیع وعلیم کی پناہ چاہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2479، ترقيم محمد عوامة 2472)
حدیث نمبر: 2473 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعَنِي أَبِي وَأَنَا أَسْتَعِيذُ بِالسَّمِيعِ الْعَلِيمِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا، قُلْ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ اعوذ باللہ السمیع العلیم پڑھ رہا تھا تو میرے والد فرمانے لگے کہ یہ کیا ہے؟ تم اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کہو۔ اللہ تعالیٰ سمیع وعلیم تو ہے ہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2480، ترقيم محمد عوامة 2473)
حدیث نمبر: 2474 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ يَتَعَوَّذُ قَبْلَ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَبَعْدَهَا، وَيَقُولُ فِي تَعَوُّذِهِ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ يَحْضُرُونِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سورة فاتحہ سے پہلے اور سورۂ فاتحہ کے بعد تعوذ پڑھا کرتے تھے۔ وہ اپنے تعوذ میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: میں شیطانی وساوس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور میں اس بات سے بھی اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2481، ترقيم محمد عوامة 2474)
حدیث نمبر: 2475 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إِدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبَّادِ بْنِ عَاصِمٍ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے شروع میں فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں شیطان مردود کی طرف سے متوجہ کردہ بیماری، اس کی طرف سے مسلط کردہ تکبر اور اس کی طرف سے الہام کردہ شعر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2482، ترقيم محمد عوامة 2475)