☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اذان پر اجرت لینا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جن حضرات کے نزدیک اذان پر اجرت لینا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2384 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، قَالَ:" آخِرُ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس آخری بات کا وعدہ لیا وہ یہ تھی کہ ایسے شخص کو موذن بنانا جو اذان پر اجرت نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2390، ترقيم محمد عوامة 2384)
حدیث نمبر: 2385 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَأْخُذَ الْمُؤَذِّنُ عَلَى أَذَانِهِ جُعْلًا، وَيَقُولُ:" إِنْ أُعْطِيَ بِغَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ موذن اذان پر اجرت لے۔ البتہ بغیر مانگے مل جائے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2391، ترقيم محمد عوامة 2385)
حدیث نمبر: 2386 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَوْنِ بْنِ مُوسَى، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ كَانَ، يُقَالُ: " لَا يُؤَذِّنُ لَكَ إِلَّا مُحْتَسِبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ تمہارے لیے صرف مخلص شخص ہی اذان دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2392، ترقيم محمد عوامة 2386)
حدیث نمبر: 2387 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ، قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِيَدِ ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنْ مُؤَذِّنِي الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ :" وَإِنِّي لَأُبْغِضُكَ فِي اللَّهِ، إِنَّكَ تُحَسِّنُ صَوْتَكَ لِأَخْذِ الدَّرَاهِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بکاء فرماتے ہیں کہ میں نے دورانِ طواف حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ اتنے میں انہیں کعبہ کا ایک موذن ملا اور اس نے ان سے کہا میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں تم سے اللہ کے لیے نفرت کرتا ہوں کیونکہ تم دراہم کے حصول کے لیے آواز کو خوبصورت کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2393، ترقيم محمد عوامة 2387)