☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی اذان دینے کا ارادہ کرے لیکن اقامت کہہ لے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← ایک آدمی اذان دینے کا ارادہ کرے لیکن اقامت کہہ لے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2346 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَأَقَامَ، قَالَ:" يُعِيدُ" , وَقَالَ سُفْيَانُ: يَجْعَلُهُ أَذَانًا وَيُقِيمُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے سوال کیا کہ ایک آدمی اذان دینے لگے لیکن اقامت کہہ دے تو وہ کیا کرے؟ فرمایا وہ دوبارہ اذان دے۔ حضرت سفیان نے فرمایا کہ وہ اسے اذان بنا لے اور اقامت کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2352، ترقيم محمد عوامة 2346)
حدیث نمبر: 2347 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي كُدَيْنَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَأَقَامَ، قَالَ: يَرْجِعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص اذان دینے لگے لیکن اقامت کہہ دے تو وہ دوبارہ اذان دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2353، ترقيم محمد عوامة 2347)