☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی اگر گھر میں نماز پڑھے تو وہ اذان اور اقامت کہے گا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← ایک آدمی اگر گھر میں نماز پڑھے تو وہ اذان اور اقامت کہے گا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2298 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: نَا عَطَاءٌ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کے ساتھ حضرت جابر بن عبداللہ کی خدمت میں حاضر تھا۔ جب نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے اذان دی اور پھر اقامت کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2304، ترقيم محمد عوامة 2298)
حدیث نمبر: 2299 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ بِإِقَامَةِ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد گھر میں اقامت کے ساتھ نماز پڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2305، ترقيم محمد عوامة 2299)
حدیث نمبر: 2300 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ فِي بَيْتِهِ كَفَتْهُ الْإِقَامَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ آدمی جب اپنے گھر میں نماز پڑھے تو اقامت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2306، ترقيم محمد عوامة 2300)
حدیث نمبر: 2301 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ عَلَى غَيْرِ إِقَامَةٍ، قَالَ:" إِنْ أَقَامَ فَهُوَ أَفْضَلُ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص گھر میں نماز پڑھ رہا ہو تو اقامت کہنا بہتر ہے اگر نہ بھی کہے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2307، ترقيم محمد عوامة 2301)
حدیث نمبر: 2302 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابِ النَّبِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ أَحَدُهُمْ إِذَا صَلَّى فِي دَارِهِ أَذَّنَ بِالْأُولَى وَالْإِقَامَةُ فِي كُلِّ صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی ہے کہ کچھ صحابہ کرام جب گھر میں نماز پڑھتے تو فجر میں اذان کہتے تھے باقی نمازوں میں صرف اقامت پر اکتفاء فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2308، ترقيم محمد عوامة 2302)