☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اذان ایک شخص دے اور اقامت کوئی دوسرا کہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← اذان ایک شخص دے اور اقامت کوئی دوسرا کہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2256 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا مَحْذُورَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا مَحْذُورَةَ " جَاءَ وَقَدْ أَذَّنَ إِنْسَانٌ فَأَذَّنَ هُوَ وَأَقَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو محذورہ کو دیکھا کہ وہ آئے، جبکہ ایک آدمی اذان دے چکا تھا، انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2262، ترقيم محمد عوامة 2256)
حدیث نمبر: 2257 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَنْ بَعْضِ مُؤَذِّنِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ " يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ بِلَالٌ وَرُبَّمَا أَذَّنَ بِلَالٌ وَأَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتوم اذان کہتے اور حضرت بلال اقامت کہتے تھے اور بعض اوقات حضرت بلال اذان دیتے اور حضرت ابن امِ مکتوم اقامت کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2263، ترقيم محمد عوامة 2257)
حدیث نمبر: 2258 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُؤَذِّنَ الرَّجُلُ وَيُقِيمَ غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ اذان کوئی دے اور اقامت کوئی دوسرا کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2264، ترقيم محمد عوامة 2258)
حدیث نمبر: 2259 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، الْفَزَارِيِّ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْفَزَارِيِّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يُقِيمُ مَنْ أَذَّنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اذان دی ہے وہی اقامت کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2265، ترقيم محمد عوامة 2259)
حدیث نمبر: 2260 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى ، الْأَفْرِيقِيُّ ، زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ
حَدَّثَنَا يَعْلَى ، قَالَ: نَا الْأَفْرِيقِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَمَرَنِي فَأَذَّنْتُ فَأَرَادَ بِلَالٌ أَنْ يُقِيمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَخَا صُدَاءٍ أَذَّنَ وَمَنْ أَذَّنَ فَهُوَ يُقِيمُ" , فَأَقَمْتُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن حارث صدائی کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ میں نے اذان دی۔ حضرت بلال نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صداء کے بھائی نے اذان دی ہے، جو اذان دے وہی اقامت کہے۔ چناچہ پھر میں نے اقامت کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2266، ترقيم محمد عوامة 2260)