☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2230 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ الْهُنَائِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا زَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ" رِجْلُهُ أُصِيبَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُؤَذِّنُ وَهُوَ قَاعِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن عبدی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی حضرت ابو زید کو دیکھا، ان کا پاؤں راہِ خدا میں لڑتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ وہ بیٹھ کر اذان دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2236، ترقيم محمد عوامة 2230)
حدیث نمبر: 2231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنَّ يُؤَذِّنَ الرَّجُلَ وَهُوَ قَاعِدٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اسلاف بیٹھ کر اذان دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2237، ترقيم محمد عوامة 2231)
حدیث نمبر: 2232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُؤَذِّنَ وَهُوَ قَاعِدٌ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بلا عذر بیٹھ کر اذان دینا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2238، ترقيم محمد عوامة 2232)
حدیث نمبر: 2233 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: يُؤَذِّنُ الرَّجُلُ وَهُوَ قَاعِدٌ، قَالَ:" لَا إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ، قُلْتُ: فَمِنْ نُعَاسٍ أَوْ كَسَلٍ، قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آدمی بیٹھ کر اذان دے سکتا ہے؟ فرمایا نہیں البتہ کوئی عذر ہو تو جائز ہے۔ میں نے پوچھا کہ اونگھ یا سستی کی وجہ سے؟ فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2239، ترقيم محمد عوامة 2233)