☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2129 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَرِيضِ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَتَوَضَّأَ، قَالَ:" يَتَيَمَّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو تیمم کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2135، ترقيم محمد عوامة 2129)
حدیث نمبر: 2130 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , وَمُجَاهِدٍ , قَالَا فِي الْمَرِيضِ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ فَيَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ، قَالَ:" هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسَافِرِ الَّذِي لَا يَجِدُ الْمَاءَ يَتَيَمَّمُ" , وَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ:" لَا بُدَّ مِنَ الْمَاءِ وَيُسَخَّنُ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد اس مریض کے بارے میں جسے جنابت لاحق ہوجائے اور غسل کرنے کی صورت میں نقصان کا ڈر ہو، فرماتے ہیں کہ وہ اس مسافر کے درجہ میں ہے جسے پانی نہ ملے اور وہ تیمم کرے۔ حضرت قیس کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ پانی کا استعمال ضروری ہے، خواہ گرم کر کے استعمال کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2136، ترقيم محمد عوامة 2130)