☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2112 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَتَوَضَّأُ فَيَجِفُّ وُضُوءُهُ، قَالَ:" إِنْ كَانَ فِي عَمَلِ الْوُضُوءِ غَسَلَ رِجْلَيْهِ وَإِنْ كَانَ فِي غَيْرِ عَمَلِ الْوُضُوءِ اسْتَأْنَفَ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہوجائے۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس نے وضو کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا تو پاؤں دھو لے اور اگر وضو کے علاوہ کچھ اور کیا ہے تو دوبارہ وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2118، ترقيم محمد عوامة 2112)
حدیث نمبر: 2113 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَأَلْتُ سُفْيَانَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: " يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ. قُلْتُ: وَإِنْ جَفَّ وُضُوءُهُ. قَالَ: وَإِنْ جَفَّ الْوُضُوءُ. قَالَ: وَكَذَلِكَ نَقُولُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وکیع کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سفیان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنے پاؤں دھوئے گا۔ میں نے کہا خواہ اس کا کوئی عضو خشک ہوجائے؟ فرمایا ہاں، خواہ اس کا کوئی عضو خشک ہوجائے۔ حضرت وکیع کہتے ہیں کہ ہمارا بھی یہی مذہب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2119، ترقيم محمد عوامة 2113)
حدیث نمبر: 2114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ" أَنَّهُمَا كَرِهَا أَنْ يَكْتُبَ الْجُنُبُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت جابر اور حضرت شعبی اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ جنبی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ لکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2120، ترقيم محمد عوامة 2114)
حدیث نمبر: 2115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يَكْتُبَ الرَّجُلُ الرِّسَالَةَ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو درست نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بغیر وضو کے خط لکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2121، ترقيم محمد عوامة 2115)
حدیث نمبر: 2116 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهُذَيْلِ الْعَنَزِيِّ، قَالَ:" كَانُوا يَذْكُرُونَ اللَّهَ عَلَى كُلِّ حَالٍ إِلَّا الْجَنَابَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہذیل فرماتے ہیں کہ اسلاف سوائے جنابت کے ہر حال میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2122، ترقيم محمد عوامة 2116)