☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکھی اور پسو کے خون کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← مکھی اور پسو کے خون کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ , , وَعَطَاءٍ أَنَّهُمَا: " لَمْ يَرَيَا بِدَمِ الْبَرَاغِيثِ وَالْبَعُوضِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر اور حضرت عطاء پسو اور مچھروں کے خون کو پاک سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2037، ترقيم محمد عوامة 2031)
حدیث نمبر: 2032 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ: أَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ " لَا يَرَى بِدَمِ الذُّبَابِ وَالْبَعُوضِ وَالْبَرَاغِيثِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث بن سوار فرماتے ہیں کہ حضرت حسن مکھی، مچھر اور پسو کے خون کو پاک سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2038، ترقيم محمد عوامة 2032)
حدیث نمبر: 2033 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ وَفِي ثَوْبِي دَمُ ذُبَابٍ فَقُلْتُ: لِأَبِي فَقَالَ: لَا يَضُرُّكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے لباس میں نماز پڑھی جس پر مکھی کا خون لگا تھا اس بارے میں میں نے اپنے والد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2039، ترقيم محمد عوامة 2033)
حدیث نمبر: 2034 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ , وَعَطَاءٍ قَالَا: " لَا بَأْسَ بِدَمِ الْبَرَاغِيثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ پسو کے خون میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2040، ترقيم محمد عوامة 2034)
حدیث نمبر: 2035 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَاجِرُ بْنُ الصَّلْتِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى مَنْزِلِ الْحَسَنِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الرَّجُلُ يَبِيتُ فِي الثَّوْبِ فَيُصْبِحُ وَفِيهِ مِنْ دَمِ الْبَرَاغِيثِ شَيْءٌ كَثِيرٌ يَغْسِلُهُ أَوْ يَنْضَحُهُ أَوْ يُصَلِّي فِيهِ قَالَ:" لَا يَنْضَحُهُ وَلَا يَغْسِلُهُ يُصَلِّي فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن مالک کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے گھر میں ان کے پاس موجود تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کسی کپڑے میں رات گذارے اور صبح اس کے کپڑوں پر پسو کا بہت سا خون لگا ہو تو کیا وہ اسے دھوئے، یا اس پر پانی چھڑکے یا انہی میں نماز پڑھ لے؟ فرمایا کہ نہ اس پر پانی چھڑکے، نہ اسے دھوئے بلکہ اسی حال میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2041، ترقيم محمد عوامة 2035)