☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک موزوں پر مسح کے لیے کوئی محدود مدت نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1945 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلَى زَائِدَةَ , أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ لَهُ: أَتَمْسَحُ عَلَيْهِمَا وَقَدْ خَرَجْتَ مِنَ الْخَلَاءِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا أَدْخَلْتَ الْقَدَمَيْنِ الْخُفَّيْنِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ فَامْسَحْ عَلَيْهِمَا وَلَا تَخْلَعْهُمَا إِلَّا لِجَنَابَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے، آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ ان سے کسی نے کہا کہ آپ بیت الخلاء سے باہر آئے ہیں اور موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ فرمایا ہاں اگر تم نے پاؤں پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کرو اور سوائے جنابت کے انہیں نہ اتارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1951، ترقيم محمد عوامة 1945)
حدیث نمبر: 1946 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ وَيُونُسُ , عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ:" امْسَحْ عَلَيْهِمَا وَلَا تَجْعَلْ لِذَلِكَ وَقْتًا إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن موزوں پر مسح کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ ان پر مسح کرو اور سوائے جنابت کے ان کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1952، ترقيم محمد عوامة 1946)
حدیث نمبر: 1947 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ كَانَ لَا يُوَقِّتُ فِي الْمَسْحِ وَيَقُولُ:" امْسَحْ مَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ موزوں پر مسح کے لیے کسی مقررہ مدت کے قائل نہ تھے اور فرماتے تھے کہ جب تک چاہو مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1953، ترقيم محمد عوامة 1947)
حدیث نمبر: 1948 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يُوَقِّتُ فِي الْمَسْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ موزوں پر مسح کے لیے کسی مقررہ وقت کے قائل نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1954، ترقيم محمد عوامة 1948)
حدیث نمبر: 1949 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ , أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ بَعَثَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِفَتْحِ دِمَشْقَ فَخَرَجَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَدِمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَسَأَلَهُ عُمَرُ مَتَى خَرَجْتَ؟ فَأَخْبَرَهُ وَقَالَ: " لَمْ أَخْلَعْ لِي خُفًّا مُذْ خَرَجْتُ" , قَالَ عُمَرُ:" قَدْ أَحْسَنْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے حضرت عقبہ بن عامر کو فتح دمشق کی خبر سنانے کے لیے حضرت عمر کے پاس بھیجا، وہ جمعہ کے دن روانہ ہوئے اور جمعہ کے دن ان کے پاس پہنچے۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ تم کب روانہ ہوئے تھے؟ انہوں نے بتایا یہ بھی بتایا کہ جب سے میں روانہ ہوا ہوں میں نے موزے نہیں اتارے۔ حضرت عمر نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1955، ترقيم محمد عوامة 1949)