☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دردی شراب (خمر) کے بارے میں جو نورہ (چونے کی تیزاب) کے بعد استعمال کیا جاتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← دردی شراب (خمر) کے بارے میں جو نورہ (چونے کی تیزاب) کے بعد استعمال کیا جاتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1547 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَطْلُوا بِدُرْدِيِّ الْخَمْرِ بَعْدَ النُّورَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد شراب کی تلچھٹ کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1551، ترقيم محمد عوامة 1547)
حدیث نمبر: 1548 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ دُرْدِيِّ الْخَمْرِ هَلْ يَصْلُحُ أَنْ يُتَدَلَّكَ بِهِ فِي الْحَمَّامِ أَوْ يُتَدَاوَى بِشَيْءٍ مِنْهُ فِي جِرَاحَةٍ أَوْ سِوَاهَا؟ قَالَ:" هُوَ رِجْسٌ وَأَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِاجْتِنَابِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کیا حمام میں شراب کی تلچھٹ کا استعمال یا زخم پر دوائی کے لیے اس کا استعمال درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ناپاک چیز ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بچنے کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1552، ترقيم محمد عوامة 1548)