☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 20
حدیث نمبر: 1513 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ؟، قَالَ: وَهِيَ بِئْرٌ يُلْقَى فِيهَا الْحِيَضُ وَلَحْمُ الْكِلَابِ وَالنَّتِنُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا ہم بئر بضاعہ سے وضو کرلیا کریں؟ (بئر بضاعہ ایک کنواں تھا جس میں حیض کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور گندگی پھینکی جاتی تھی) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1517، ترقيم محمد عوامة 1513)
حدیث نمبر: 1514 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، شَيْخٌ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا فِي مَجْلِسِ الْأَشْيَاخِ قَبْلَ وَقْعَةِ ابْنِ الْأَشْعَثِ شَيْخٌ فَكَانَ يَقُصُّ عَلَيْنَا قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا فِي مَسِيرٍ لَهُمْ فَانْتَهَوْا إِلَى غَدِيرٍ فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ فَأَمْسَكُوا عَنْهُ حَتَّى أَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَذِهِ الْجِيفَةُ فِي نَاحِيَتِهِ فَقَالَ: " اسْقُوا وَاسْتَقُوا فَإِنَّ الْمَاءَ يَحِلُّ وَلَا يَحْرُمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ ایک سفر کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک ایسے تالاب کے پاس پہنچے جس کے ایک کنارے مردار جانور پڑا تھا۔ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظار میں رک گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو لوگوں نے کہا یا رسول اللہ! اس کے ایک کنارے پر یہ مردار پڑا ہے۔ آپ نے فرمایا یہ پیو اور سیراب ہو کر پیو، پانی حلال کرتا ہے حرام نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1518، ترقيم محمد عوامة 1514)
حدیث نمبر: 1515 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغَدِيرٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ الْكِلَابَ تَلَغُ فِيهِ وَالسِّبَاعُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلسَّبُعِ مَا أَخَذَ فِي بَطْنِهِ وَلِلْكَلْبِ مَا أَخَذَ فِي بَطْنِهِ فَاشْرَبُوا وَتَوَضَّؤُوا". قَالَ: فَشَرِبُوا وَتَوَضَّؤُوا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک تالاب کے پاس سے گذرے تو لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! اس تالاب سے کتے اور درندے پانی پیتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ درندے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے اور کتے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے تم اس میں سے پیو اور وضو کرو۔ پس لوگوں نے اس میں سے پیا اور وضو کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1519، ترقيم محمد عوامة 1515)
حدیث نمبر: 1516 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَرَّ بِحَوْضٍ مَجَنَّةٍ فَقَالَ: " اسْقُونِي مِنْهُ" فَقَالُوا: إِنَّهُ تَرِدُهُ السِّبَاعُ وَالْكِلَابُ وَالْحَمِيرُ فَقَالَ:" لَهَا مَا حَمَلَتْ فِي بُطُونِهَا , وَمَا بَقِيَ فَهُوَ لَنَا طَهُورٌ وَشَرَابٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن ابی شبیب کہتے ہیں کہ حضرت عمر مقام مجنہ کے ایک حوض کے پاس سے گذرے اور فرمایا کہ مجھے اس سے پانی پلاؤ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے درندے، کتے اور گدھے پانی پیتے ہیں۔ فرمایا ان کا وہ ہے جو انہوں نے پی لیا جو باقی بچا وہ وضو کے لئے اور پینے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1520، ترقيم محمد عوامة 1516)
حدیث نمبر: 1517 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَى عَلَى حَوْضٍ مِنَ الْحِيَاضِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ وَيَشْرَبَ فَقَالَ أَهْلُ الْحَوْضِ: إِنَّهُ تَلَغُ فِيهِ الْكِلَابُ وَالسِّبَاعُ. فَقَالَ عُمَرُ:" إِنَّ لَهَا مَا وَلَغَتْ فِي بُطُونِهَا": قَالَ: فَشَرِبَ وَتَوَضَّأَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ایک حوض کے پاس سے گذرے تو اس میں سے پینے اور وضو کرنے کا ارادہ کیا۔ حوض والوں نے بتایا کہ اس میں سے کتے اور درندے پیتے ہیں۔ فرمایا ان کے لئے وہ ہے جو انہوں نے پی لیا۔ پھر آپ نے اس میں سے پیا اور وضو بھی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1521، ترقيم محمد عوامة 1517)
حدیث نمبر: 1518 مصنف ابن ابی شیبہ
مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْبُوذٍ، عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا كَانَتْ تُسَافِرُ مَعَ مَيْمُونَةَ " فَتَمُرُّ بِالْغَدِيرِ فِيهِ الْجِعْلَانُ وَالْبَعْرُ فَيَسْتَقِي لَهَا مِنْهُ فَتَتَوَضَّأُ وَتَشْرَبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ وہ ایک سفر میں حضرت میمونہ کے ساتھ تھیں انہوں نے ایک ایسے حوض سے پانی پیا جس میں جعلان نامی کیڑا اور مینگنیاں تھیں اور اس سے وضو بھی کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1522، ترقيم محمد عوامة 1518)
حدیث نمبر: 1519 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ سُؤْرِ الْحَوْضِ تَرِدُهَا السِّبَاعُ وَيَشْرَبُ مِنْهُ الْحِمَارُ فَقَالَ: " لَا يُحَرِّمُ الْمَاءَ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے ایسے حوض کے بارے میں سوال کیا گیا جس سے درندے اور گدھے پانی پیتے تھے۔ آپ نے فرمایا پانی کو کوئی چیز حرام نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1523، ترقيم محمد عوامة 1519)
حدیث نمبر: 1520 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ قَالَ: حَدَّثَنَا كَعْبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ فَانْتَهَيْنَا إِلَى غَدِيرٍ فِيهِ الْمَيْتَةُ وَتَغْتَسِلُ فِيهِ الْحَائِضُ فَقَالَ: " الْمَاءُ لَا يُجْنِبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک ایسے تالاب پر پہنچے جس میں مردار پڑا تھا اور حائضہ عورتیں اس میں غسل کرتی تھیں۔ آپ نے فرمایا کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1524، ترقيم محمد عوامة 1520)
حدیث نمبر: 1521 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ إِلَّا النَّجِسُ" , يَعْنِي الْمُشْرِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ پانی کو انتہائی ناپاک مشرک کے علاوہ کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1525، ترقيم محمد عوامة 1521)
حدیث نمبر: 1522 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمَاءُ لَا يُجْنِبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1526، ترقيم محمد عوامة 1522)
حدیث نمبر: 1523 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1527، ترقيم محمد عوامة 1523)
حدیث نمبر: 1524 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَمَّنْ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ: " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1528، ترقيم محمد عوامة 1524)
حدیث نمبر: 1525 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ أَبِيهِ الْمِقْدَامِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنَّهُ لَيْسَ يَكُونُ عَلَى الْمَاءِ جَنَابَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1529، ترقيم محمد عوامة 1525)
حدیث نمبر: 1526 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " أنزل اللَّهُ الْمَاءَ طَهُورًا فَلَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ". وَرُبَّمَا قَالَ: لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ. قَالَ دَاوُدُ: وَذَلِكَ أَنَّنَا سَأَلْنَاهُ عَنِ الْغُدْرَانِ وَالْحِيَاضِ تَلَغُ فِيهَا الْكِلَابُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن المسیب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک کرنے والا نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید نے یہ بات اس لئے فرمائی کہ ہم نے ان سے ان حوضوں اور تالابوں کے بارے میں سوال کیا تھا جن میں کتے منہ مار دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1530، ترقيم محمد عوامة 1526)
حدیث نمبر: 1527 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: الْغَدِيرُ تَأْتِيهِ وَقَدْ وَلَغَ فِيهِ الْكِلَابُ وَشَرِبَ مِنْهُ الْحِمَارُ نَشْرَبُ مِنْهُ؟ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ أَوْ قُلْتُ: أَنَتَوَضَّأُ مِنْهُ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْغَدِيرَ يَنْتَظِرُ حَتَّى يَسْأَلَ أَيُّ كَلْبٍ وَلَغَ فِيهِ وَأَيُّ حِمَارٍ شَرِبَ مِنْ هَذَا؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد سے عرض کیا کہ بعض اوقات ہم ایسے تالابوں پر جاتے ہیں جن میں کتے نے منہ مارا ہوتا ہے یا گدھے نے پانی پیا ہوتا ہے۔ کیا ہم اس میں سے پی سکتے ہیں یا اس میں سے وضو کرسکتے ہیں حضرت قاسم نے میری طرف دیکھا اور فرمایا کہ جب تم کسی حوض پر جاؤ تو انتظار کرو اور سوال کرو کہ کتے نے اس میں منہ مارا ہے یا کسی گدھے نے اس میں سے پانی پیا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1531، ترقيم محمد عوامة 1527)
حدیث نمبر: 1528 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ الْحَسَنُ، عَنِ الْحِيَاضِ الَّتِي تَكُونُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ تَرِدُهَا الْحَمِيرُ وَالسِّبَاعُ قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے ان تالابوں کے بارے میں سوال کیا گیا جو مکہ کے راستے میں ہیں اور ان میں گدھے اور درندے منہ مارتے ہیں، فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1532، ترقيم محمد عوامة 1528)
حدیث نمبر: 1529 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1533، ترقيم محمد عوامة 1529)
حدیث نمبر: 1530 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الْبَهْرَانِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1534، ترقيم محمد عوامة 1530)
حدیث نمبر: 1531 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْمَاءُ لَا يَنْجُسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1535، ترقيم محمد عوامة 1531)
حدیث نمبر: 1532 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ صَالِحٍ , أَنَّ جَابِرَ بْنَ زَيْدِ قَالَ لِرَجُلٍ:" صُبَّ عَلَيَّ". وَهُوَ فِي الْحَمَّامِ قَالَ: إِنِّي جُنُبٌ. فَقَالَ:" قُمْ فَاغْتَسِلْ فَإِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید نے ایک آدمی سے کہا کہ میرے اوپر پانی ڈالو۔ وہ حمام میں تھے۔ اس نے کہا میں جنبی ہوں۔ فرمایا جاؤ غسل کرو کیونکہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1536، ترقيم محمد عوامة 1532)