☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1497 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ : " إِذَا أَحَكَّ أَحَدُكُمْ جِلْدَهُ فَلَا يَمْسَحْهُ بِبُزَاقِهِ فَإِنَّ الْبُزَاقَ لَيْسَ بِطَاهِرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی خارش کرے تو اپنے جلد پر تھوک نہ لگائے کیونکہ تھوک پاکیزہ چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1501، ترقيم محمد عوامة 1497)
حدیث نمبر: 1498 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: قِيلَ لَهُ: هَلْ كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَكْرَهُ الْبُزَاقَ؟ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَحُكَّ الرَّجُلُ جِلْدَهُ ثُمَّ يُتْبِعَهُ بِرِيقِهِ فَإِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ بِطَهُورٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے پوچھا گیا کہ کیا حضرت ابراہیم تھوک کو ناپسند سمجھتے تھے؟ فرمایا وہ اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی خارش کرنے کے بعد اپنی جلد پر تھوک لگائے کیونکہ تھوک پاک نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1502، ترقيم محمد عوامة 1498)
حدیث نمبر: 1499 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُجْعَلَ الْبُزَاقُ عَلَى الْقُرْحَةِ تَكُونُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی اپنے پھوڑے پر تھوک لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1503، ترقيم محمد عوامة 1499)
حدیث نمبر: 1500 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَاجِرُ بْنُ الصَّلْتِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى مَنْزِلِ الْحَسَنِ وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ , الرَّجُلُ يَحُكُّ إِمَّا جَسَدَهُ وَإِمَّا ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ يَقُولُ: بِرِيقِهِ عَلَيْهِ فَيَمْسَحُهُ عَلَيْهِ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن مالک کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے مکان میں تھا کہ ایک آدمی نے آ کر ان سے سوال کیا کہ اے ابو سعید! ایک آدمی اپنے جسم یا اپنے بازوؤں پر خارش کرتا ہے پھر اپنا تھوک اس پر لگا کر ملتا ہے تو کیا وہ وضو کرے؟ فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1504، ترقيم محمد عوامة 1500)
حدیث نمبر: 1501 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ قَتَادَةَ فَتَذَاكَرُوا عِنْدَهُ قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْلَ الْكُوفِيِّينَ فِي الْبُزَاقِ يُغْسَلُ قَالَ: " فَحَكَّ قَتَادَةُ سَاقَهُ ثُمَّ أَخَذَ مِنْ رِيقِهِ شَيْئًا ثُمَّ أَمَرَّهُ عَلَيْهِ لِيُرِيَنَا أَنَّهُ لَيْسَ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ ہم حضرت قتادہ کے پاس تھے کہ لوگوں نے ان کے سامنے حضرت ابراہیم اور کو فیین کے قول کا تذکرہ کیا کہ تھوک کو دھویا جائے تو حضرت قتادہ نے ہمیں یہ بتانے کے لئے کہ تھوک کوئی چیز نہیں اپنی پنڈلی پر خارش کی پھر اپنی تھوک کو اس پر مل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1505، ترقيم محمد عوامة 1501)