☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بری بات اور غیبت سے وضو ٹوتا ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← بری بات اور غیبت سے وضو ٹوتا ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 1435 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَأَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ طَعَامٍ طَيِّبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ بری بات کے بعد وضو کرنا مجھے اچھے کھانے کے بعد وضو کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1437، ترقيم محمد عوامة 1435)
حدیث نمبر: 1436 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " يَتَوَضَّأُ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ الطَّيِّبِ وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنَ الْكَلِمَةِ الْخَبِيثَةِ يَقُولُهَا لِأَخِيهِ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کتنی عجیب بات ہے کہ آدمی اچھا کھانا کھا کر وضو کرتا ہے لیکن بری بات کرنے کے بعد وضو نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1438، ترقيم محمد عوامة 1436)
حدیث نمبر: 1437 مصنف ابن ابی شیبہ
شَيْخًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ شَيْخًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ يَمُرُّ بِمَجْلِسٍ لَهُمْ فَيَقُولُ: " أَعِيدُوا الْوُضُوءَ فَإِنَّ بَعْضَ مَا تَقُولُونَ أَشَرُّ مِنَ الْحَدَثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ ایک انصاری بزرگ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے اور ان سے فرمایا ”دوبارہ وضو کرو کیونکہ جو بات تم نے کی ہے وہ حدث سے زیادہ بری ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1439، ترقيم محمد عوامة 1437)
حدیث نمبر: 1438 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ: قُلْتُ لِعَبِيدَةَ: مِمَّا يُعَادُ الْوُضُوءُ؟ قَالَ:" مِنَ الْحَدَثِ وَأَذَى الْمُسْلِمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے پوچھا کہ کس کس عمل سے وضو کا اعادہ کیا جائے گا فرمایا حدث اور مسلمان کی ایذا دہی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1440، ترقيم محمد عوامة 1438)
حدیث نمبر: 1439 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْحَارِثِ قَالَ: كُنْتُ آخُذُ بِيَدِ إِبْرَاهِيمَ فَذَكَرْتُ رَجُلًا فَاغْتَبْتُهُ قَالَ: فَقَالَ لِي: " ارْجِعْ فَتَوَضَّأْ كَانُوا يَعُدُّونَ هَذَا هَجْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا کہ میں نے ایک آدمی کا ذکر کیا اور اس کی غیبت کی۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ جاؤ اور دوبارہ وضو کرو کیونکہ اسلاف اسے بدترین بات شمار کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1441، ترقيم محمد عوامة 1439)
حدیث نمبر: 1440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلَانِ عَطَاءً، فَقَالا: مَرَّ بِنَا رَجُلٌ فَقُلْنَا: الْمُخَنَّثُ. قَالَ: " قُلْتُمَا لَهُ قَبْلَ أَنْ تُصَلِّيَا أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّيْتُمَا؟"، فَقَالَا: قَبْلَ أَنْ نُصَلِّيَ. فَقَالَ:" تَوَضَّآ وَعُودَا لِصَلَاتِكُمَا فَإِنَّكُمَا لَمْ تَكُنْ لَكُمَا صَلَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ دو آدمیوں نے حضرت عطا سے سوال کیا کہ ہمارے پاس سے ایک آدمی گزرا تو ہم نے اسے مخنث کہا۔ حضرت عطاء نے پوچھا کہ تم نے نماز پڑھنے سے پہلے کہا تھا یا بعد میں کہا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نماز سے پہلے کہا تھا۔ فرمایا تم دونوں وضو کرو اور دوبارہ نماز پڑھو کیونکہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1442، ترقيم محمد عوامة 1440)
حدیث نمبر: 1441 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ:" أَنَّ أَبَا صَالِحٍ أَنْشَدَ شِعْرًا فِيهِ هِجَاءٌ فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو صالح کے منہ سے ایسا شعر نکل گیا جو ہجو پر مشتمل تھا، پس اس پر انہوں نے پانی منگوا کر کلی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1443، ترقيم محمد عوامة 1441)
حدیث نمبر: 1442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ فِي شَيْءٍ مِنَ الْكَلَامِ وُضُوءٌ شِعْرٌ أَوْ غَيْرُهُ؟ قَالَ:" لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ کوئی کلام یا کوئی شعر وغیرہ ایسا ہے جس سے وضو ٹوٹ جائے، فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1444، ترقيم محمد عوامة 1442)
حدیث نمبر: 1443 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْكَلَامِ وَالسِّبَابِ وَالصَّخَبِ وُضُوءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ کسی کلام، گالی گلوچ یا فضول بات سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1445، ترقيم محمد عوامة 1443)