☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1332 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ قَائِمًا فَلَا تُصَدِّقْهُ أَنَا رَأَيْتُهُ يَبُولُ قَاعِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص تم سے یہ بیان کرے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو اس کی تصدیق نہ کرنا۔ کیوں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر ہی پیشاب کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1333، ترقيم محمد عوامة 1332)
حدیث نمبر: 1333 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " مَا بُلْتُ قَائِمًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1334، ترقيم محمد عوامة 1333)
حدیث نمبر: 1334 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ" أَنَّهُ كَرِهَ الْبَوْلَ قَائِمًا وَالشُّرْبَ قَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور پانی پینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1335، ترقيم محمد عوامة 1334)
حدیث نمبر: 1335 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مِنَ الْجَفَاءِ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1336، ترقيم محمد عوامة 1335)
حدیث نمبر: 1336 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ مِنَ الْجَفَاءِ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1337، ترقيم محمد عوامة 1336)
حدیث نمبر: 1337 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُرَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مِنَ الْجَفَاءِ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1338، ترقيم محمد عوامة 1337)