☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منقش دراہم کو بیت الخلاء میں ساتھ لے جانا کیسا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← منقش دراہم کو بیت الخلاء میں ساتھ لے جانا کیسا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1216 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ عَنِ الرَّجُلِ يَدْخُلُ الْخَلَاءَ وَمَعَهُ الدَّرَاهِمُ الْبِيضُ فَقَالَ:" كَانَ مُجَاهِدٌ يَكْرَهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی نجیح سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بیت الخلاء میں سفید دراہم (چاندی) لے کر داخل ہو تو فرمایا کہ حضرت مجاہد اسے ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1217، ترقيم محمد عوامة 1216)
حدیث نمبر: 1217 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَدْخُلَ الرَّجُلُ الْخَلَاءَ وَمَعَهُ الدَّرَاهِمُ الْبِيضُ". قَالَ: وَكَانَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ يَكْرَهُهُ وَلَا يَرَى بِالْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ بِهَا بَأْسًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بیت الخلاء میں سفید! اس زمانے میں دراہم پر اللہ تعالیٰ کا نام یا کوئی آیت قرآنی لکھی ہوتی تھی، اس لیے اہل علم نے انہیں بیت الخلاء میں ساتھ لے جانے کو مکروہ قرار دیا تھا۔ دراہم لے کر داخل ہو۔ جبکہ قاسم بن محمد بیت الخلاء میں لے جانے کو مکروہ خیال کرتے تھے، جبکہ ان کے ذریعے خریدو فروخت میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1218، ترقيم محمد عوامة 1217)
حدیث نمبر: 1218 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ " إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ وَمَعَهُ الدَّرَاهِمُ أَعْطَاهَا إِنْسَانًا يُمْسِكُهَا حَتَّى يَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبدالرحمن نے جب بیت الخلاء میں جانا ہوتا اور ان کے پاس سفید دراہم ہوتے تو کسی کو پکڑا دیتے تھے جو ان کے وضو کرنے تک انہیں تھامے رکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1219، ترقيم محمد عوامة 1218)
حدیث نمبر: 1219 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ يَبُولُ وَمَعَهُ الدَّرَاهِمُ الْبِيضُ قَالَ:" لَيْسَ لِلنَّاسِ بُدٌّ مِنْ حِفْظِ أَمْوَالِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک آدمی پیشاب کر رہا ہے لیکن اس کے پاس سفید دراہم بھی ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا لوگوں کے لیے مال کی حفاظت بھی تو ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1220، ترقيم محمد عوامة 1219)
حدیث نمبر: 1220 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يَكُونَ بَيْنَ جِلْدِي أَوْ كَفِّي وَبَيْنَهُمَا ثَوْبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ رفع حاجت کے دوران دراہم کسی تھیلی میں یا میری جیب میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1221، ترقيم محمد عوامة 1220)